تازہ ترین

کشمیر اور دنیا میں مودی کی بڑھتی ہوئی زلت/ تحریر : محمد حسن جمالی 

عزت اور ذلت کا مالک خدا ہے ، وہ جسے چاہئے عزت دیتا ہے اور جسے چاہے زلت ، البتہ اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ انسان بے بس ہے اسے کوئی اختیار نہیں ،بلکہ اللہ تعالی نے انسان کو صاحب اختیار وارادہ بنایا ہے، اسے عزت اور ذلت کے راستوں کی نشاندہی کرائی ہے، اسے عزت اور ذلت کے اسباب وعوامل کی بھی تعلیم دلوائی ہے ،اس کے باوجود بعض لوگ ذلت کے راستے اختیار کرتے ہیں، وہ ذلیل ہونے کے اسباب فراہم کرتے ہیں جس کے نتیجے میں وہ زلیل وخوار ہوکر رہ جاتے ہیں ، زلت کے مراتب اور درجات ہوتے ہیں ، بدترین ذلت وہ ہے جو دوسروں پر بے جا ظلم وستم کرنے کے سبب انسان کے حصے میں آتی ہےـ

شئیر
24 بازدید
مطالب کا کوڈ: 5056

آج مودی سرکار کی ہی مثال لیجئے جو کشمیری مظلوم مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کرکے دنیا کے نقشے پر ایک سرسخت ظالم کے طور پر ابھرے ہیں ، وہ اپنی غلط اور ظالمانہ اقدامات کی وجہ سے پوری دنیا کے سامنے ایک ذلیل وخوار انسان کے طور پر نمایاں ہوئے ہیں چنانچہ ہر انصاف پسند انسان اسے نفرت کی نگاہ سے دیکھا اور پرکھا جارہا ہے ، کچھ دنوں سے تو ان کے مظالم میں شدت دیکھنے کو مل رہی ہے ـ انڈیا کے وزیرِ داخلہ امت شاہ کی جانب سے انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کو خصوصی نیم حیثیت دینے والی آئین کی شق 370 کے خاتمے کے بعد سے کشمیر کی حالات ناگفتہ بہ ہیں ،کشمیری مسلمانوں کا خون بڑی بے دردی سے بہایا جارہا ہے ، قتل عام کا سلسلہ مسلسل بڑھتا جارہا ہے ، ہندو متعصب فوج کا لشکر پے در پے کشمیر پہنچ رہا ہے ، اس وقت کشمیر فلسطین کا منظر پیش کررہا ہے ، مودی فوج کی گولیوں کا جواب کشمیری مظلوم مسلمان پھتر سے دے رہے ہیں ، کشمیریوں کی نہ جان محفوظ ہے اور نہ مال ونوامیس کی عزت ـ

کشمیری مسلمانوں کو آخر کس جرم میں مودی سرکار نے خاک وخون میں نہلانے کا تہیہ کرلیا ہے؟ وہ تو فقط آذادی کے خواہاں ہیں ، وہ حق خود ارادیت چاہتے ہیں جو کسی بھی قوم کا مسلمہ حق ہے ـ برِ صغیر کی تقسیم کے وقت انڈیا اور پاکستان کے ساتھ الحاق کرنے میں تمام ریاستوں کو خود مختار قرار دیا تھا، چنانچہ کشمیر کے مہاراجہ ہری سنگھ نے انڈیا پر پاکستان کو ترجیح دی جس کا سبب پاکستان میں مسلمانوں کی اکثریت کا ہونا تھا ـ بی بی سی اردو کی رپورٹ کے مطابق کشمیر کی مقامی آبادی کی جانب سے بغاوت اور پاکستان کے مسلح قبائلیوں کی جانب سے دراندازی ہونے پر مہاراجہ نے لارڈ ماؤنٹ بیٹن سے عسکری امداد کی اپیل کی جو کہ انھوں نے یہ کہہ کر مسترد کر دی کہ جب تک ریاست انڈیا سے الحاق کا فیصلہ نہیں کرتی،تب تک وہ کچھ نہیں کر سکتے کیونکہ وہ اب متحدہ ہندوستان کےوائسرائے نہیں بلکہ انڈیا کے گورنر جنرل ہیں۔نتیجتاً مہاراجہ نے 26 اکتوبر 1947 کو اپنی ریاست کے انڈیا سے الحاق کی تحریری درخواست کی جو لارڈ ماؤنٹ بیٹن نے اگلے دن اس شرط کے ساتھ قبول کر لی کہ دراندازوں سے ریاست خالی ہونے پر ریاست کے مقدر کا فیصلہ عوام کی خواہشات کے مطابق کیا جائے گا۔اس کے بعد جب انڈیا کی فوج کشمیر میں داخل ہوئی تو پاکستان کی فوج نے بھی کشمیر کے حصول کے لیے اپنی فوج یہاں داخل کردیں جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان باقاعدہ جنگ کا آغاز ہوا جو کہ 1949 تک جاری رہی 1949 میں جنگ بندی کے بعد پاکستان اور انڈیا دونوں کے پاس کشمیر کا بالترتیب ایک تہائی اور دو تہائی حصے کا کنٹرول رہا اور سیز فائر لائن قائم ہوئی جسے بعد میں لائن آف کنٹرول قرار دیا گیا۔اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے 21 اپریل 1948 کو ایک قرارداد منظور کی گئی جس میں اس مسئلے کے حل کے لیے تین مرحلہ وار نکات تجویز کیے گئے۔پاکستان کشمیر سے اپنے تمام شہری واپس بلوائے،انڈیا کشمیر میں صرف اتنی فوج رکھے جو کہ امن و امان کے قیام کے لیے ضروری ہو ،انڈیا اقوامِ متحدہ کا نامزد کردہ رائے شماری کمشنر تعینات کرے جو ریاست میں غیر جانبدار رائے شماری کروائےکمیشن اقوامِ متحدہ کے اس پانچ رکنی کمیشن نے 1949 میں استصوابِ رائے کی شرط رکھ کر انڈیا اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے کیا تھا۔ کمیشن میں کولمبیا، چیکو سلواکیا، برما، آرجنٹینا اور بیلجیئم کے سفیر شامل تھےدونوں ہی ممالک کو اس پر اعتراضات تھے جن کی وجہ سے اقوامِ متحدہ کا ایک نیا کمیشن قائم ہوا۔ دونوں ممالک نے اس کمیشن کی قرارداد منظور کی مگر یہ کمیشن بھی معاملے کو کسی نتیجے پر نہ پہنچا سکا اور یوں یہ مسئلہ جوں کا توں رہا۔1965 میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشمیر پر ایک اور جنگ لڑی گئی جبکہ 1999 میں دونوں ممالک ایک مرتبہ پھر کشمیر پر کنٹرول کے لیے جنگ لڑتے نظر آئے۔سنہ 1989 کے بعد کشمیر میں شورش کا آغاز ہوگیا۔ سنہ 2003 میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان سیز فائر کا ایک معاہدہ ہوا اور ایل او سی کو ایک سرحد تسلیم کر لیا گیا۔مگر سنہ 2016 میں انڈین فوج کی جانب سے جب 22 برس کے علیحدگی پسند برہان وانی کو ہلاک کر دیا گیا تو انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں بڑے پیمانے پر مظاہرے پھوٹ پڑے۔ برہان وانی کے واقعے کے بعد انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں عسکریت پسندی کی نئی مہم شروع ہوئی۔سرینگر سے 40 کلو میٹر کے فاصلے پر برہان وانی کے جنازے میں ہزاروں افراد شریک ہوئے۔ جنازے کے بعد عوام کا سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں جس سے مزاحمت کا ایک نیا دور شروع ہو گیا اور صرف سال 2018 میں 500 سے زیادہ لوگ لقمہ اجل گئے ـ

حالیہ مودی سرکار کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر کی جانے والی بربریت اور جارحیت کے خلاف ایران نے کھل کر مخالفت کی ،ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کشمیریوں کے حق میں بیان دیا ، تہران کے خطیب جمعہ نے واشگاف الفاظ میں کشمیری مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کی مذمت کی ، قم مشھد سمیت ایران کی جگہ جگہ علماء طلباء اور مختلف تنظیموں کے سرکردگان نے ملکر کشمیری مسلمانوں کی حمایت میں تظاھرات کی ریالیاں نکالی گئیں ـ اے کاش! پاکستان کو دل وجان سے چاہنے کے دعویدار سعودی عرب میں بھی ایران کی طرح کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے حق اور حمایت میں وسیع پیمانے پر تظاھرات دیکھنے کو ملتے ، وہاں کے مفتی ،مذہبی اور دینی راہنماؤں کی زبان سے کشمیر میں ہونے والے ظلم وستم کے حوالے سے کوئی مزمتی بیان تک پڑھنے اور سننے کو ملتا ـ ریاست پاکستان اور پاکستانی قوم کے لئے اپنے دوست اور دشمن کو پہچاننے کا یہ سنہری موقع ہے، کیونکہ دوست اور دشمن کی شناخت مصیبت کی گھڑی میں ہی ہوجاتی ہے ،آسائش اور مفادات کے حصول کے وقت میں تو دشمن بھی دوست بن جاتے ہیں ـ سعودی عرب نے پاکستان کے اندر دہشتگردی کا اڈا کھول کر قوم کو بے تحاشا نقصانات تو پہنچائے مگر مسئلہ کشمیر سے لا تعلقی کا مظاھرہ کرکے پاکستان قوم پر یہ ثابت کردیا کہ سعودی عرب فقط مفادات کے دوست ہیں جسے اسرائیل سے تعلقات مستحکم کرکے عملا کرکے بھی دکھایا قابل توجہ بات یہ ہے کہ آج کشمیری مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کا ظاہری طور پر ذمہ دار مودی سرکار ہے ،لیکن اگر ہم اس مسئلے کی ریشہ یابی کریں، اس کے عمق اور گہرائی میں اتر کر اس مسئلے کا تجزیہ وتحلیل کرنا شروع کریں تو یہ حقیقت آشکار ہوگی کہ کشمیر جھنگ میں امریکہ اسرائیل اور ان سے وابستہ ممالک کا ھاتھ ضرور ہے ، ان کی حمایت سے ہی مودی کو اس قدر وحشیانہ اقدامات کرنے کی جرات ہوئی ہے ، لیکن جس طرح انسانیت کے چہرے کے بدنام داغ امریکہ واسرائیل اور ان کے دسترخوان کی ہڈیاں چوسنے والوں کو شام ،عراق، نائجیریا اور دوسرے مقامات پر شکست سے دوچار ہونا پڑا ہے اسی طرح انشاءاللہ کشمیر اور فلسطین میں بھی ان کے ناپاک عزائم خاک میں ملکر انہیں ناامیدی اور شکست کا منہ دیکھنا پڑے گا ، کیونکہ قرآن کا یہ واضح اعلان ہے کہ بالآخر حق کو باطل پر غلبہ حاصل ہونا ہی ہے ـ

مودی فوج کی بربریت سے کشمیر کا مسئلہ پوری دنیا میں نمایاں ہوا اور سوشل میڈیا کی بدولت دنیا کے ہر انصاف پسند کے سامنے مودی کا منحوس چہرہ بھی آشکار ہوا ـ نائجیریا سے علاج کی غرض سے انڈیا تشریف لانے والی امن کے داعی اتحاد مسلمین کے علمبردار ابوزر زمان عاشق حسین بقاء انسانیت تحفظ شریعت ترویج دین کی راہ میں اپنا سب کچھ قربان کرنے والی عظیم شخصیت آیت اللہ شیخ ابراھیم زکزاکی حفظہ اللہ اور ان کی فداکار اہلیہ کو امریکہ اسرائیل اور ان کے ہم فکر ملکوں کے دباؤ سے مرعوب ہوکر علاج کرائے بغیر دوبارہ اپنے ملک واپس لوٹانے سے مودی کی غلامی اور بے بسی منظر عام پر نمایاں ہوگئی، اس غیر انسانی اقدام نے پوری دنیا پر یہ واضح کردیا کہ مودی انسانیت کا سرسخت دشمن ہے ، کٹر متعصب ہے ، اس سے بھلائی وخیر کی توقع رکھنا فضول ہے ، وہ امریکہ اور اسرائیل کا آلہ کار ہے ،ان کے ایماء سے ہی بھارت کا سارا نظام چلتا ہے ، انہی نے ہی اسےبرسراقدار لارکھا ہے ، اگر پاکستان کے ساتھ بھی اس کی جنونیت اور دشمنی عروج پر ہے تو اس کے پس پردہ بھی امریکہ واسرائیل کے اشارے کارفرما ہوتے ہیں ـ

یہاں اس بات کی طرف اشارہ کرنا بھی مناسب ہے کہ سوشل میڈیا پر مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پاکستانی حکمرانوں کے روئیے زیر سوال ہیں ـ تجزیہ نگاروں اور قلمکاروں نے اس حوالے سے مختلف انداز اور زاویوں سے اس موضوع پر قلم اٹھایا ہے ، ہماری نظر میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے حکمرانوں نے فقط زبانی مزمتی بیان جاری کرنے پر اکتفا کیا ہے جو کسی بھی صورت میں ناکافی نہیں صدر مملکت عارف علوی نے پاکستان کے 72 ویں یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری امن پسندی کو بھارت کمزوری نہ سمجھے، ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ تھے، رہیں گے۔ دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا، صدر نے کہا کہ جنگ مسلط کی گئی تو اس کے دنیا پر اثرات پڑیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیرکی حیثیت تبدیل کر کے آخری کارڈ کھیل لیا، آگے کشمیرکی آزادی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ بھارت نے آرٹیکل370 اور 35 اے ختم کر کے اپنے آئین، سپریم کورٹ اور جموں و کشمیر کی ہائیکورٹ کے فیصلہ کی خلاف ورزی کی ہے۔ہمیں اطلاع ہے کہ بھارت نے زیادہ خوفناک منصوبہ بنایا ہوا ہے، بھارت نے جس طرح پلوامہ واقعہ کے بعد بالاکوٹ پر حملہ کیا، اب وہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے توجہ ہٹانے کے لیے آزاد کشمیر پر بھی حملہ کرنا چاہتا ہے لیکن بھارت کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا، افواج پاکستان اور قوم اس کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے اور کشمیر پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، نتائج کی پروا کیے بغیر ظلم کے خلاف کھڑے ہوں گے۔ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ایک ٹویٹ میں یوم آزادی اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ کا جو پیغام جاری کیا ہے اس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان بھارت کے مخاصمانہ عزائم کے خلاف کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ہمیشہ کھڑا رہے گا چاہے اس کی کوئی بھی قیمت نہ چکانی پڑے ۔ پاک فوج کشمیر کاز کے لیے اپنی ذمے داریاں ادا کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار رہے گی۔ ہم نتائج کی پرواہ کیے بغیر ظلم کے خلاف کھڑے ہوں گے۔

ہمارا پیغام ہر مسلمان اورانصاف پسند انسان سے یہ ہے کہ مسئلہ کشمیر،نائجیریا ،فلسطین ، یمن پر ہرگز خاموش نہ رہے ، آپ کے پاس جو بھی طاقت ہے اسے مظلوموں کی حمایت اور ظالموں کے خلاف استعمال کریں یہی انسانیت کی پکار اور خدا کی دی ہوئی طاقت کا تقاضا ہے ـ

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *