تازہ ترین

کمیٹی کی سفارشات سے ہٹ کر کوئی پیکج قبول نہیں ہوگا، سپیکر

سپیکر قانون ساز اسمبلی حاجی فدا ناشاد نے کہاہے کہ صوبائی اسمبلی کے مطالبے پر سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی سربراہی میں آئینی کمیٹی بنادی کمیٹی کے سربراہ سے اسمبلی کے تمام اراکین نے مشترکہ طورپر ملاقات کی اور ملاقات میں انسے اسمبلی کی قراردادوں پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا گیا

شئیر
48 بازدید
مطالب کا کوڈ: 3899

تو انہوں نے یقین دلایا تھا کہ گلگت بلتستان کے عوام کی خواہشات کے مطابق انہیں آئینی حقوق دیئے جائیں گے لہٰذا اراکین اسمبلی مایوس نہ ہوں سرتاج عزیز کی یقین دہانی پر ہم مطمئن ہو گئے تھے لیکن اب کہا جارہا ہے کہ ان کی سفارشات کو پس پشت ڈال دیا گیا ہے اور ان کی سفارشات کو ایک طرف رکھ کر پیکیج دینے کی تیاریاں ہو گئی ہیں کے پی این سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سرتاج عزیز کمیٹی کے سفارشات پر من وعن عمل درآمد کیا جائے بصورت دیگر کوئی بھی پیکیج یہاں کے عوام کیلئے قابل قبول نہیں ہوگا اسمبلی آئینی مسئلے پر متفق ہے سرتاج عزیز کمیٹی کی سفارشات کے برعکس سیٹ اپ دینا حکومت اور عوام دونوں کے مفاد میں نہیں ہے اگر آئینی کمیٹی کے سفارشات کے علاوہ کوئی پیکیج دیا گیا تو وہ کشمیری لابی کو خوش کرنے کیلئے ہو گا گلگت بلتستان کے عوام کبھی خوش نہیں ہوں گے ہم چاہتے ہیں کہ سرتاج عزیز کی سفارشات پر عمل درآمد کیا جائے یہ بتایا جائے کہ آئینی کمیٹی کی سفارشات پر عمل کیوں روکا گیا ہے انہوں نے کہاکہ آئینی کمیٹی نے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر سفارشات مرتب کی تھیں کمیٹی کو کام کرنے میں تین سال لگ گئے ہیں جب تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر سفارشات مرتب کی گئی تھیں تو ان پر عمل درآمد کیوں نہیں ہو رہا ہے؟ آئینی کمیٹی کی سفارشات کے برعکس کسی قسم کا پیکیج دیناپاکستان کے وسیع تر مفاد میں بھی نہیں ہوگا اس لئے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اسمبلی کی قراردادوں کی روشنی میں آئینی کمیٹی کی سفارشات پر عمل درآمد کیا جائے ہمیں معلوم ہوا تھا کہ سرتاج عزیز کی سفارشات میں ہمارے بہت سارے تحفظات کا احاطہ کیا گیا تھا انہوں نے کہاکہ مجوزہ پیکیج کے حوالے سے ابھی چیزیں فائنل نہیں ہو ئی ہیں اس لئے چاہتے ہیں کہ آئینی کمیٹی کی سفارشات پر عمل درآمد کیا جائے ۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *