کوئٹہ، حاجی کیمپ کوگلگت بلتستان کے زائرین ایران وعراق کے قیام وطعام کیلئے استعمال میں لانے کا فیصلہ
حاجی کیمپ کوئٹہ کو گلگت بلتستان سے ایران وعراق کے مقامات مقدسات کی زیارات کیلئے جانے والے زائرین کے لئے استعمال میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، محکمہ داخلہ جی بی کے ذرائع کے مطابق بلوچستان کے محکمہ داخلہ اور گلگت بلتستان ہوم ڈیپارٹمنٹ کے مابین گذشتہ دنوں اجلاس ہوا،
شئیر
86 بازدید
مطالب کا کوڈ: 4359
جس میں معاملات کو حتمی شکل دینے کے بعد تفتان انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ کی گئی، محکموں کے مابین یہ طے پایا ہے کہ ٹریول ایجنٹس کے ذریعے زائرین کا ڈیٹا اور دیگر معلومات حاصل کی جائیں گی، تاکہ ان کیلئے انتظامات میں آسانی پیدا ہوسکے، محکمہ داخلہ کے مطابق حج کیمپ کی طرح زائرین کو بھی ایک ہی چھت تلے سہولیات کی فراہمی سے ان کی مشکلات حل ہونے کے ساتھ ساتھ سکیورٹی کے بہتر انتظامات بھی کئے جاسکیں گے۔
دیدگاهتان را بنویسید