تازہ ترین

گلگت، علامہ شبیر میثمی کی قیادت میں ایس یو سی وفد کی آغا راحت حسینی سے خصوصی ملاقات

  شیعہ علماء کونسل و اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی وفد نے اپنے دورہ گلگت کے دوران مرکزی سیاسی سیل کے انچارچ علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی قیادت میں گلگت بلتستان کے معروف عالم دین اور امام جمعہ والجماعت مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت آغا سید راحت حسین الحسینی سے انکی رہائش گاہ پر خصوصی ملاقات کی۔

شئیر
54 بازدید
مطالب کا کوڈ: 179

اس موقع پر انکے ہمراہ علامہ ناظر عباس تقوی، علامہ جعفر سبحانی، علامہ شیخ مرزا علی اور دیگر علماء کرام بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران قومی و علاقائی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ علامہ شبیر حسن میثمی نے آغا سید راحت حسینی کو اسلامی تحریک پاکستان کی سیاسی حکمت عملی سے آگاہ کرتے ہوئے ان سے بھی آئندہ انتخابات کے حوالے سے تجاویز مانگیں۔ اس موقع پر آغا سید راحت حسین الحسینی نے اپنی تجاویز اور آراء وفد کے سامنے پیش کیں۔ اس موقع پر علامہ شبیر حسن میثمی نے واضح کیا کہ اسلامی تحریک پاکستان کے قائد علامہ سید ساجد علی نقوی کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے گلگت بلتستان کے بزرگ علماء، عمائدین اور تنظیمی عہدیداران سے مشاورت اور انکو اعتماد میں لیکر ہی ہم اپنی سیاسی حکمت عملی طے کرکے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔

 

 

 

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *