تازہ ترین

گلگت بلتستان تاریخی اور جغرافیائی لحاظ سے ریاست جموں و کشمیر کا حصہ ہے، جماعت اسلامی

جماعت اسلامی جی بی کے رہنماوں نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی شیریں مزاری کے بیان کی پر زور مذمت کرتی ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ گلگت بلتستان کشمیر کا حصہ نہیں ہے۔

شئیر
39 بازدید
مطالب کا کوڈ: 255

امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان مولانا عبدالسمیع، امیر گلگت نظام الدین اور جہانزیب انقلابی نے اپنے ایک مشترکہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان تاریخی اور جغرافیائی لحاظ سے ریاست جموں و کشمیر کا حصہ ہے۔ جماعت اسلامی شیریں مزاری کے بیان کی پر زور مذمت کرتی ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ گلگت بلتستان کشمیر کا حصہ نہیں ہے۔ اس طرح کے بیانات حقائق اور تاریخ کو مسخ کرنے اور مسئلہ کشمیر کی حق خودارادیت کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہیں۔ گذشتہ 65 سالوں سے گلگت بلتستان کی عوام کو مسئلہ کشمیر کی وجہ سے آئینی حقوق سے محروم کیا جاتا رہا ہے۔ اسلام آباد میں بیٹھ کر اخباری بیانات دینے سے بہتر ہے کہ موصوفہ تاریخ گلگت بلتستان اور کشمیر کا مطالعہ کریں اور اپنی معلومات میں اضافہ کریں تاکہ آئندہ انہیں ان علاقوں کے حوالے سے بیانات دینے میں مدد مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو نقصان پہنچائے بغیر گلگت بلتستان کی عوام کو آئینی حقوق دیئے جائیں۔ موجودہ پیکیج کی وجہ سے گلگت بلتستان آج شدید آئینی بحران، کرپشن، اقربا پروری، لوڈشیڈنگ، لوٹ کھسوٹ اور بدامنی کا شکار ہے۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *