گلگت بلتستان طوفانی بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث روڈ بند۔
گلگت بلتستان اور شمالی علاقوں میں 37 سال بعد طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم اور گلگت اسکردو روڈ 120 مقامات پر بند ہو گئی۔ ایف ڈبلیو او کے جوانوں نے انتھک محنت سے 23 مقامات کو ٹریفک کے لئے کلیئر کر دیا ہے۔
شئیر
43 بازدید
مطالب کا کوڈ: 1694
ایف ڈبلیو او کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان اور شمالی علاقوں میں 1979ء کے بعد اس سال انتہائی شدید بارشیں ہوئی ہیں جن کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بڑھے ہیں اور شاہراہ قراقرم اور گلگت اسکردو روڈ 120 مقامات پر بند ہوئی۔ تاہم ایف ڈبلیو او کے جوانوں نے انتھک کوششیں کر کے 23 مقامات سے سڑک کو کھول دیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ داسو کے قریب سڑک کا ایک حصہ مکمل طور پر بہہ گیا۔ تاہم ایف ڈبلیو او نے متاثرہ علاقہ میں نقل و حرکت کے لئے عارضی پل قائم کر دیا ہے۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید