تازہ ترین

گلگت بلتستان کو قومی اسمبلی اور سینیٹ میں تین تین نشستیں دی جائیں گی،

سرتاج عزیز کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے اپنی سفارشات مکمل کرلیں. اسلام آباد(غلام عباس سے)سرتاج عزیز کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے اپنی سفارشات مکمل کر لی ہیں، سفارشات بہت جلد وزیراعظم کو ایک رپورٹ کی شکل میں پیش کی جائےں گی، رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرنے سے پہلے کمیٹی کا ایک اور غیررسمی […]

شئیر
32 بازدید
مطالب کا کوڈ: 629

سرتاج عزیز کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے اپنی سفارشات مکمل کرلیں.

اسلام آباد(غلام عباس سے)سرتاج عزیز کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے اپنی سفارشات مکمل کر لی ہیں، سفارشات بہت جلد وزیراعظم کو ایک رپورٹ کی شکل میں پیش کی جائےں گی، رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرنے سے پہلے کمیٹی کا ایک اور غیررسمی اجلاس ہو گا سفارشات کے مطابق گلگت بلتستان کو قومی اسمبلی اور سینیٹ میں تین تین نشستیں دی جائیں گی تا ہم گلگت بلتستان کو فی الحال عبوری آئینی صوبہ نہیں بنایا جائے گا۔ گلگت بلتستان کو قومی اسمبلی اور سینیٹ میں نمائندگی دینے کیلئے آئین میں ترامیم کی جائیں گی۔ سینیٹ میں گلگت بلتستان کو نمائندگی تو دی جائے گی لیکن یہ نمائندگی اس طرح نہیں ہو گی جس طرح دوسرے صوبوں کو ہے، سینیٹ میں گلگت بلتستان کی نمائندگی محدود ہو گی۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں نمائندگی کیلئے گلگت بلتستان میں بھی قومی اسمبلی کے انتخابات ہوں گے قومی اسمبلی میں گلگت ڈویژن ،دیامر ڈویژن اور بلتستان ڈویژن سے ایک ایک نمائندہ لیا جائے گا جبکہ سینیٹ کے تین نمائندوں کا انتخاب قانون ساز اسمبلی کرے گی۔ کمیٹی کے اجلاس کے بعد کے پی این سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور اور کمیٹی کے سربراہ سرتاج عزیز نے کہا کہ کمیٹی کا اجلاس پیر کے روز وزارت خارجہ میں منعقد ہوا اجلاس میں مختلف تجاویز پر غور کیا گیا ، انہوں نے کہا کہ سفارشات کو حتمی شکل دینے کیلئے کمیٹی کا ایک اور اجلاس ہو گا اجلاس کی تاریخ کا بعد میں تعین کیا جائے گا ، کام مکمل ہونے پر میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔ انہوں نے پیر کے روز ہونے والے اجلاس میں سفارشات کو حتمی شکل دی جانی تھی تا ہم بعض ناگزیر وجوہات کی بناءپر وزیراعظم کو رپورٹ پیش کرنے سے پہلے کمیٹی کا ایک اور اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا، انہوں نے کہا کہ کمیٹی کا آئندہ اجلاس جلد ہو گا۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *