اس زمرے میں شیعہ برادری نے موقف اختیار کیا ہے کہ اگر کسی گھر میں آگ لگ جائے تو چولہا جلنا بند نہیں ہوتا، صرف احتیاط بڑھا دی جاتی ہے۔

انہوں نے دلیل دی کہ حج کے موقع پر متعدد بار بھگدڑ مچ جانے سے کتنے ہی حجاج کرام شہید ہو جاتے ہیں لیکن حج پر پابندی نہیں لگائی جاتی، انتظامیہ کی جانب سے کوشش کی جاتی ہے کہ وہ حادثہ دوبارہ وقوع پذیر نہ ہو۔

لہٰذا قراقرم یونیورسٹی میں طلبا کے مابین ہونے والے چھوٹے سے تصادم کا بہانہ بنا کر یوم حسین علیہ السلام پر پابندی عائد کرنا غیرقانی، غیرآئینی اور غیرجمہوری ہے۔

قابل افسوس امر یہ ہے کہ پاکستان میں کوئی بھی ایسا قانون موجود نہیں جو حکومت کی جانب سے کئے جانے والے غیر آئینی اقدامات کا نوٹس لے، پولیس اور قانون پر عمل درآمد کروانے والے ادارے یعنی عدالت پہلے ہی سیاسی ادارے بن کر رہ گئے ہیں کیونکہ یہ ملک اب قائداعظمؒ کا نہیں بلکہ آل سعود اور آل شریف کی ملکیت بن کر رہ گیا ہے۔

حکومت کا یہ اقدام نظریہ پاکستان سمیت قائداعظم محمد علی جناحؒ کی تعلیمات کی بھی اعلانیہ خلاف ورزی ہے جنہوں نے قیام پاکستان کے وقت اعلان کیا تھا کہ، "اب پاکستان آزاد ہوگیا ہے جہاں ہر کسی کو اپنے مذہبی عقیدے کے مطابق زندگی بسر کرنے اور رسوم و رواج پر عمل کرنے کی آزاد ی حاصل ہوگئی ہے۔”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے