تازہ ترین

گلگت بلتستان کے حالیہ المناک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں، سید احمد رضوی

گلگت بلتستان کے حالیہ المناک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں، سید احمد رضوی

جامعہ روحانیت بلتستان کے صدر سید احمد رضوی نے گلگت بلتستان کے حالیہ المناک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی بیان میں علماء ربانی حجج اسلام شیخ مہدی حسنی ، شیخ محمد قاسم رجائی اور دیگر جان بحق افراد کی وفات پر دکھ درد کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کیا۔

شئیر
35 بازدید
مطالب کا کوڈ: 5135

انہوں نے کہا کہ جامعہ روحانیت بلتستان کے شعبہ ثقافت کے سابق مسئول، شیخ محمد قاسم رجائی مرحوم ایک سنجیدہ، فعال کارکن اور عوام دوست شخصیت کے مالک تھے۔
مرحوم ایک متواضع، ملنسار، مخلص اور دینی و ملی امور میں پیش پیش رہنے والے افراد میں سے تھے جن کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ مرحوم کی اس ناگہانی موت سے جو خلا ایجاد ہوئی ہے احادیث کی روشنی میں ناقابل تلافی ہے۔
اللہ تعالیٰ کی درگاہ میں دعا کرتے ہیں کہ اس سانحہ میں جان بحق افراد کو جوار محمد و آل محمد میں جگہ عنایت کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل نیز زخمیوں کو شفا عاجل و کامل عنایت کرے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *