پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے صدر کا اسلام ٹائمز سے گفتگو میں کہنا تھا کہ کشمیر اسمبلی کی قرارداد ایک اچھا عمل ہے، گلگت بلتستان کے عوام اسکو ویلکم کرینگے لیکن یہ قرارداد اسوقت آئی، جب گلگت بلتستان عبوری صوبہ بننے کے نزدیک ہے، ہم کشمیری قیادت کو بھی دعوت دیتے ہیں کہ وہ بھی عبوری صوبے کیطرف آئیں، کیونکہ عبوری صوبے کے ذریعے سے ہی دونوں خطوں کے وسائل کا تحفظ ممکن ہے۔
