گلگت میں مسافر وین میں دھماکہ، ۱۱ شیعہ شہید اور زخمی
گلگت سے ہراموش جانے والی ہائی ایس وین بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس سے چار شیعہ مسافرین شہید اور سات شدید زخمی ہوئے ہیں۔
شئیر
40 بازدید
مطالب کا کوڈ: 792
تفصیلات کے مطابق گلگت سے ہراموش جانے والی ہائی ایس ویگن جسکا نمبر جی ایل ٹی 0231 بتایا جاتا ہے سرشام ہراموش جا رہی تھی کہ عالم برج کے قریب ڈوب سری کے مقام پر دہشگردوں کی جانب سے پہلے سے نصب شدہ بارودی مواد سے ٹکرا گئی تو گاڑی دھماکے کی زد میں آگئی۔ شاہراہ قراقرام پر گلگت اسکردو روڈ میں واقع اس دہشتگردانہ کاروائی کے نتیجے میں چار شیعہ مسافرین کی شہادت واقع ہوئی ہے جبکہ سات زخمی مسافرین کو انتہائی تشویشناک حالت میں ابتدائی طبی امداد کے لیے جی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حملہ ٹارگٹڈ تھا اور اس عمل کے لیے وسیع پیمانے پر پلاننگ کی توقع بھی ظاہر کی جا رہی ہے۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید