تازہ ترین

گینگ وار کا سرغنہ عزیر بلوچ کراچی سےگرفتار کر لیا گیا

گینگ وار کا سرغنہ عزیر بلوچ کراچی سےگرفتار کر لیا گیا لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کو کراچی میںگرفتار کرلیا گیا ، ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ عزیر بلوچ کو کراچی میں داخل ہوتے وقت گرفتار کیا گیا۔   اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق لیاری گینگ وار […]

شئیر
15 بازدید
مطالب کا کوڈ: 1356

گینگ وار کا سرغنہ عزیر بلوچ کراچی سےگرفتار کر لیا گیا

لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کو کراچی میںگرفتار کرلیا گیا ، ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ عزیر بلوچ کو کراچی میں داخل ہوتے وقت گرفتار کیا گیا۔

 

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کو کراچی میںگرفتار کرلیا گیا ، ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ عزیر بلوچ کو کراچی میں داخل ہوتے وقت گرفتار کیا گیا۔

 

رینجر کے مطابق گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کو گرفتار کر لیا گیا، رِینجرز نے کراچی کے مضافاتی علاقے میں کارروائی کے دوران اسے گرفتار کیا۔

 

عزیر بلوچ 2013 میں ٹارگٹ کلرز اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن شروع ہونے پر بیرون ملک فرار ہوئے تھے۔ملک سے فرار ہونے پر پاکستانی حکومت کی جانب سے عزیر بلوچ کے ریڈ وارنٹ جاری کئے گئے تھے۔

 

عزیر بلوچ پر قتل، اقدام قتل، اغوا اور بھتہ خوری سمیت سنگین نوعیت کے جرائم کے مقدمات کراچی کے مختلف تھانوں میں درج ہیں۔

(بشکریہ اپنا نیوز)

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *