تازہ ترین

ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ کرنے والوں کو انجام تک پہنچایا جائے گا، آرمی چیف

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ میں ہزارہ برادری کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال، وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو، سدرن کمانڈر بھی ہمراہ تھے۔

شئیر
21 بازدید
مطالب کا کوڈ: 3896

ہزارہ براری کے نمائندوں نے ٹارگٹ کلنگ پر تحفظات کا اظہار کیا۔ آرمی چیف نے ٹارگٹ کلنگ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرنے والوں کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ عزیزوں کے نقصان کا مداوا کسی بھی طرح ممکن نہیں، ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ کرنے والوں کو انجام تک پہنچایا جائے گا، ہزارہ برادری کے ہر فرد کی ہلاکت ہمارے لئے باعث تشویش ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ ہماری بہادر افواج ملک میں قیام امن کیلئے قربانیاں دے رہی ہیں، رواں سال بھی اب تک کوئٹہ میں 37 سکیورٹی اہلکار شہید ہو چکے ہیں، ہم نے بہت سے دہشت گرد گروپوں کا خاتمہ کر دیا ہے، ان دہشت گردگروپوں کو دشمن ایجنسیوں کی حمایت حاصل ہے, ہم پہلے مسلمان ہیں پھر کچھ اور، مذہب،مسلک،زبان اور برادری کی تفریق کے بغیر ہر پاکستانی دشمن کیخلاف متحد ہے، ہمیں قومی اتحاد سے دشمن کے عزائم کو شکست دینا ہے، پاکستان کی سلامتی کیلئے پر اقدام اٹھایا جائے گا۔

ہزارہ برادری نے پاک فوج پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تعاون کی یقین دہانی کرائی اور دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *