تازہ ترین

ہماری جان،ہمارے لہو کا ایک ایک قطرہ پاکستان کیلئے ہے،آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہداء کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مادر وطن کے دفاع کیلئے جان قربان کرنے سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں،ہماری جان،ہمارے لہو کا ایک ایک قطرہ پاکستان کیلئے ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق گذشتہ روز شہید ہونے والے […]

شئیر
22 بازدید
مطالب کا کوڈ: 1721

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہداء کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مادر وطن کے دفاع کیلئے جان قربان کرنے سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں،ہماری جان،ہمارے لہو کا ایک ایک قطرہ پاکستان کیلئے ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق گذشتہ روز شہید ہونے والے لیفٹیننٹ خاور شہید اور نائیک شہزاد شہید کی نماز جنازہ پشاور گریژن میں ادا کردی گئی ۔جس میں کمانڈر پشاورلیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ،کمانڈر آرمی ائیرڈیفنس کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل زاہدلطیف اور دیگر سینئر سول وعسکری افسران نے شرکت کی۔نماز جنازہ کے بعد شہداء کے جسد خاکی ملٹری اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقوں میں روانہ کردیئے گئے۔واضح رہے شہید لیفٹیننٹ خاور اور نائیک شہید کو گذشتہ روز بنوں کے قریب جانی خیل کے علاقے میں دہشتگردوں کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہوگئے تھے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بحری مشقیں امن 2017ء کی کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ امن مشقیں عالمی سیکیورٹی میں پاک بحریہ کے شاندار کر دار کا ثبوت ہیں،امن 2017ء مشقیں اہم قومی سنگ میل ہیں۔ جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں آپریشن ردالفساد اور ملٹری آپریشنز کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ آرمی چیف نے بحری مشقیں امان 2017ء کے کامیاب انعقاد کو سراہتے ہوئے نیول چیف کو مبارکباد دی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ امن مشقیں اہم قومی سنگ میل اور عالمی سیکیورٹی میں پاک بحریہ کے شاندار کردار کا ثبوت ہیں۔وانا میں دہشتگردوں کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے شہیدہونے والے لیفٹیننٹ خاور کی نماز جنازہ ڈسٹرکٹ کو ٹلی کے شہر کھوئی رٹہ اسٹیڈیم میں ادا کر دی گئی نماز جنازہ میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔لیفٹیننٹ خاور گذشتہ روز وانا میں دھشت گردوں کے خلاف آپریشن میں شہید ھو گئے تھے ۔لیفٹیننٹ خاور شہید گذشتہ ہفتہ اہل خانہ سے ملنے آئے تھے ۔شہید کی نماز جنازہ میں کمانڈر 3AK بریگیڈ بریگیڈئیر راشد،آئی جی پولیس ازاد کشمیر بشیر میمن،سابق وزراء محمد مطلوب انقلابی،رفیق نئیر نے شرکت کی۔نماز جنازہ میں اعلی فوجی اور سول آفیسران کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔لیفٹیننٹ خاور کو گولیاں ماتھے اور سینے میں لگی۔شہید کی پورے فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کی گئی خاور شہید بہن بھائیوں میں دوسرے نمبر پر تھے۔لیفٹیننٹ خاور شہید کا تعلق 35 پنجاب رجمنٹ سے تھا۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *