تازہ ترین

ہماری عزاداری میں نماز کی اہمیت کم کیوں ہے ؟

 جواب 5:امام حسین ؑ کے اہداف اور قیام کوصحیح طریقہ سے بیان نہ کرنے کی اور عزاداراباعبداﷲ(ع) کاحق ادانہ کر نے کی وجہ سے ہے۔ ورنہ کربلا میں سب سے نمایاں جوچیز

شئیر
31 بازدید
مطالب کا کوڈ: 142

نظر آتی ہے وہ نماز ہے۔جیساکہ امام  نے حضرت ابوالفضل ؑ جیسی شخصیت کوبھیج کر ایک رات کی مہلت مانگی تو یہ اس لئے نہیں تھا کہ اس دنیا میں ایک اور رات زندہ رہیں بلکہ نماز اورقرآن سے وداع کر سکیں۔ جیسا کہ خودامام ؑنے فرمایا:

 «اِنّہُ لَیَعْلَمُ اَنِّی اُحِبُّ الصّلٰوۃَ وَتلاوۃَکتابِہِ وکثرۃَالدّعا والاستغفار۔»
بے شک خدا جانتا ہے کہ میں نماز پڑھنا،قرآن کی تلاوت کرنا،زیادہ دعاکر نااور کثرت استغفارکوبہت پسند کر تا ہوں۔ 
اسی طرح سے عاشور کی صبح نماز صبح کی اذان کو اپنے فرزند رشید علی اکبر ؑسے دلوائی،جس کے بارے میں خودامام حسین فرماتے ہیں «علی اکبر خلق و خو،رفتار و کردار اور گفتا رمیں رسول گرامی اسلام ؐکی شبیہ ہے»تاکہ آئندہ آنے والی نسلوں کو یہ سمجھایا جائے کہ اے نوجوانو! جنگ و دفاع میں آگے آگے ہو نے کے ساتھ نماز کی طرف دعوت دینے میں اور اس کے قائم کرنے میں بھی آگے آگے رہا کرو ۔
    اسی طرح ابو ثمامہ صائدی نے عاشور کے روز ظہر کے وقت عرض کیا:اے میرے مولا! نماز ظہر کا وقت ہوا ہے تو امام نے فرمایا:«ذَکَرَتَ الصَّلاۃَ جَعَلَکَ اﷲُمِنَ المُصَلِّینَ الذَّاکِرِین »
تم نے نماز کی یاد دلائی ،خدا تم کو نماز پڑھنے والوں اور خدا کی یاد کرنے والوںمیں سے قرار دے ۔کربلا والوں نے نماز ظہر جماعت کے ساتھ اس طرح پڑھی ہے کہ اس کی نظیر صفحہ ٔ عالم پر نظر نہیں آتی ہے ۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ہر خطیب ،ہرنوحہ خوان،ہرمرثیہ خوان، ہرشاعر یا ہر شیعہ نوجوان پر لازم ہے کہ عزاداری ابا عبداﷲالحسینؑ میں نماز کو اپنے وقت میں ادا کرنے کی ترغیب و تشویق دلائے یانماز کو قائم کرنے کا اہتمام کرے۔ اس کو  ابو ثمامہ کاثواب ملے گا اور امام ؑ کی اس دعا ئے خیر میں شامل ہوگا۔بنیادی طور پرہم نے وہ چیز جس کو یاد رکھنا چاہیئے تھا بھولا دی ہے وہ ہے نماز، کیونکہ کربلا میں مو لا امام حسین  اورامام زین العابدین نے جو سجدے کیے ان کو توہم نے بھلا دیا لیکن اس خنجر کو یاد رکھاجس کو شمر ملعون نے چلایا تھا۔

 

 

 

 

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *