ہنزہ ضمنی الیکشن،پارٹی قیادت کا فیصلہ نہ ماننے والوں کو فارغ کرینگے،وزیراعلیٰ
گلگت(خصوصی رپورٹ)وزیر اعلیٰ کی صدارت میں ہونے والے مسلم لیگ (ن) ہنزہ کے اہم اجلاس میں مسلم لیگ (ن )کے دو اہم امیدواروں نے پرنس سلیم کے حق میں دستبردار ہونے سے معذرت کرتے ہوئے آزادحیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔ذرائع کے مطابق اتوار کے روز وزیر اعلیٰ ہاﺅس گلگت میں وزیر اعلیٰ حافظ […]
گلگت(خصوصی رپورٹ)وزیر اعلیٰ کی صدارت میں ہونے والے مسلم لیگ (ن) ہنزہ کے اہم اجلاس میں مسلم لیگ (ن )کے دو اہم امیدواروں نے پرنس سلیم کے حق میں دستبردار ہونے سے معذرت کرتے ہوئے آزادحیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔ذرائع کے مطابق اتوار کے روز وزیر اعلیٰ ہاﺅس گلگت میں وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن کی صدارت میں مسلم لیگ (ن) ہنزہ ، مسلم لیگ یوتھ ونگ ہنزہ اور ایم ایس ایف کے رہنماﺅں کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ہنزہ میں قانون سازاسمبلی کے انتخابات اورپرنس سلیم کو مسلم لیگ (ن )کاٹکٹ دینے کے نتیجے میں مسلم لیگ ن ہنزہ کے رہنماﺅں میں پائی جانے والی بے چینی پرتفصیل سے گفتگو کی گئی ۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن نے بتایا کہ ہم ہنزہ کے عوام کی رائے کا احترام کرتے ہوئے ایک کارکن کو ٹکٹ دینا چاہتے تھے مگر پارٹی قائد نے پرنس سلیم کو ٹکٹ جاری کردیاہے اور ہم سب پارٹی قائد کے فیصلے کے پابندہیں اورہم سب کو مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر پرنس سلیم کی کامیابی کےلئے متحد ہو کر کوشش کرنی چاہےے ۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں شریک مسلم لیگ( ن) کے ٹکٹ کے خواہشمند دو رہنماﺅں امین شیر اور کرنل (ر) عبید اللہ بیگ نے وزیر اعلیٰ کی موجودگی میں پارٹی فیصلے سے بغاوت کا اعلان کرتے ہوئے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا جبکہ امین شیر نے پارٹی کی بنیادی رکنیت اور ڈویژنل جنرل سیکرٹری کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا بھی اعلان کیا اس طرح ایک اور امیدوار امتیاز گلگتی نے بھی پارٹی سے مستعفی ہونے اور آزاد امیدوار کرنل (ر)عبیداللہ بیگ کی حمایت کا اعلان کیا ۔جبکہ دیگر امیدواروںنے کہاکہ ہم تمام تر تحفظات کے باوجودپارٹی قائدین کے فیصلے کے پابند ہیں اورپارٹی کے نامزد امیدوار پرنس سلیم کی کامیابی کےلئے ہر ممکن کوشش کریں گے مگر اس کےلئے ضروری ہے کہ پرنس سلیم مسلم لیگ( ن) کے کارکنوں سے تعاون کریں اور الیکشن مہم مسلم لیگ ن ہنزہ کے سیکرٹریٹ سے شر وع کریں ۔ذرائع کے مطابق اس موقع پر وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ پارٹی ٹکٹ کےلئے درخواست دینے والے تمام امیدوار پارٹی فیصلے کو تسلیم کرتے ہوئے پرنس سلیم کے حق میں دستبردار ہوجائیں اور جو کوئی بھی پارٹی قیادت کے فیصلے کو تسلیم نہیں کرےگا اس کا مسلم لیگ ن سے کوئی تعلق نہیں ہوگا اور اسے پارٹی سے فارغ کیا جائےگا۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہنزہ کے الیکشن میں مسلم لیگ ن کی کامیابی کی حکمت عملی طے کرنے کےلئے اگلے اڑتالیس گھنٹوں میں ایک اہم اجلاس ہوگا جس میں پارٹی کے نامزد امیدوارپرنس سلیم کے ساتھ مسلم لیگ ن ہنزہ کے رہنمابھی شریک ہونگے اور اس میں کارکنوں کے تمام تحفظات دور کر کے الیکشن میں کامیابی کےلئے حکمت عملی طے کی جائےگی ۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں دیگر اہم رہنماﺅںکے علاوہ پارٹی ٹکٹ کے امیدواروں مسلم لیگ ن ہنزہ کے صدر جان عالم ،جنرل سیکرٹری امین ایڈووکیٹ ودیگر بھی موجود تھے ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے اس اہم اجلاس کے فوراً بعد مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار پرنس سلیم نے وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن سے تفصیلی ملاقات کی اور ہنزہ میں ہونے والی ضمنی الیکشن میںمسلم لیگ ن کی کامیابی کےلئے حکمت عملی ترتیب دینے پر بات چیت کی ۔دوسری جانب وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ سے جاری پریس ریلیزکے مطابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ قائد عوام وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف ہمارے محسن ہیں ہم سب قائد محمد نواز شریف کے کارکن ہیں ہم اپنے قائد محترم کے فیصلوں کے پابند ہیں مسلم لیگ ن ایک منظم اور نظراتی جماعت ہے تمام کارکن پارٹی فیصلوں کے پابند ہیں وزیر اعلیٰ نے کہاکہ ہمیشہ ہنزہ کی تعمیر و ترقی کو مقدم رکھا ہے ہمارا مشن ہنزہ کی ترقی اور عوامی کی معیار زندگی بہتر بنانا ہے پارٹی کارکن ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں ہماری جماعت میں کارکنوں کو اظہار رائے کی مکمل آزادی ہے اپنی رائے کا اظہار کرنا پارٹی عہدیداروں اور ورکروں کا حق ہے وزیر اعلیٰ نے کہاکہ قائد عوام وزیر اعظم پاکستان نے ہنزہ کو الگ ضلع بنایا جو عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا ہنزہ کی تعمیر و ترقی کےلئے بہت سے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا جانا ہے قائد عوام وزیر اعظم نواز شریف نے عطاءآباد کے سانحے کے موقع پر یہاں خود عطاءآباد کا دورہ کیا اور عطاءآباد متاثرین کو چیک دیئے ، ضلع بنایا اور سی پیک کے بڑے منصوبے بھی ہنزہ گوجال سے شروع ہوں گے لہٰذا آج وقت کا تقاضہ ہے کہ ہم وزیر اعظم کے فیصلوں اور ہنزہ کی عوام سے امیدوں کو سرخ رو کیا جائے وزیر اعلیٰ نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے کارکن ایک منظم اور نظریاتی جماعت کے کارکن ہونے کی حیثیت سے پارٹی فیصلوں کے پابند ہیں ۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن نے مسلم لیگ ن ہنزہ کے عہدیداروں، ایم ۔ایس۔ایف ، یوتھ ونگ کے ضلعی عہدیداروںاو ر ضمنی انتخابات میں پارٹی ٹکٹ کےلئے درخواست دینے والے امیدواروں کی مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ نے صوبے کا وزیر اعلیٰ ہونے کے باوجود ضمنی انتخابات میں اپنے امیدواروں کی باقاعدہ کمپیئن چلائی لیکن ہم قانون کا احترام کرنے والے ہیں ضمنی انتخاب میں بحیثیت وزیر اعلیٰ کمپیئن نہیں چلائیں گے وزیر اعلیٰ نے کہاکہ ہنزہ کے عوام نے ہمیشہ مسلم لیگ ن کے پالیسیوں کی حمایت کی ہے 22اور23مئی کو ہز ہائی نس پرنس کریم آغا خان کے صاحبزادے اور صاحبزادی نے تشریف لانا ہے جس کی وجہ سے سی پیک کے حوالے سے چائنہ میں منعقد ہونے والے اہم اجلاس میں شرکت سے معذرت کی۔اجلاس میں تمام پارٹی عہدادروں نے پارٹی ڈسلپن کی پابندی ےقینی بنانے کا فیصلہ کیا۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید