المسیرہ ٹی وی کے نامہ نگار کے مطابق سوڈانی فوج مغربی عدن میں واقع ’’البریقہ‘‘ بندرگاہ سے یمن میں داخل ہوئی ہے اور اس کا مقصد یمنی فوج اور انصار اللہ کو شکست دینا اور ملک پر قبضہ کرنے میں سعودی عرب کی فوجوں کا ساتھ دینا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کئی مہینوں سے جاری یمن میں سعودی جارحیت کے دوران ہزاروں بے گناہ بچے جوان عورتیں اور بوڑھے مارے جا چکے ہیں جبکہ انسانی حقوق کا نعرہ لگانے والی عالمی تنظیموں کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگتی
