روحانیت نیوز(ترجمان) یوم القدس کے حوالے سے جامعہ روحانیت بلتستان مرکزی دفتر سے جاری کردہ بیان میں صدر جامعہ روحانیت بلتستان حجت الاسلام والمسلمین سید احمد رضوی کا کہنا تھا کہ یوم القدس حق و باطل کی پہچان کا دن ہے،یوم القدس تمام مستصعفین جہان کا دن ہے آج کے دن استکبار صہیونست سے اظہار بیزاری کا دن ہے۔ انھون نے کہا تمام اسلامی ممالک استکبار کی غلامی چھوڑ کر بیت المقدس کی آزادی کے لیے ایک ہوجائیں، انکا کہنا تھا بدقسمتی سے آج نام نہاد اسلامی ممالک اسلام کے دشمن قوتوں کے ساتھ مل کر مسلمانوں کے خلاف سازش میں مصروف ہیں۔صدر جامعہ روحانیت بلتستان کا کہنا تھایوم القدس منافق اور فرض شناس کے درمیان فرق ظاہر ہوجانے کا دن ہے۔ انھوں نے کہا القدس کی آزادی تک تمام مسلمانوں کی جدوجہد جاری رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے