تازہ ترین

یوم القدس مسلمانوں کے اتحاد اور استعماری طاقتوں سے مقابلے کا دن ہے، سید احمد رضوی

جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین سید احمد رضوی نے یوم القدس کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا یوم القدس دنیا کے تمام مظلومین اور مستضعفین کی امید کا دن ہے۔
شئیر
133 بازدید
مطالب کا کوڈ: 8766

روحانیت نیوز کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین سید احمد رضوی نے یوم القدس کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا یوم القدس دنیا کے تمام مظلومین اور مستضعفین کی امید کا دن ہے۔

انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کا اتحاد ہی بیت المقدس کو اسرائیل کے شکنجے سے آزاد کرا سکتا ہے، مسلمان اقوام کو چاہئیے کہ متحد ہو کر قبلہ اول کی آزادی کے لئے جدوجہد کریں۔

انہوں نے کہا کہ امام خمینی ؒنے جمعةالوداع کو یوم القدس قرار دے کر مظلوموں اور ظالموں میں واضح فرق بتادیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج پوری دنیا میں امام خمینیؒ کے فرمان کے مطابق مسلمانوں سمیت دیگر مذاہب کے لوگ بھی القدس ریلیاں اور مظاپرے منعقد کر رہی ہیں جو اس بات کی دلیل ہے کہ القدس کی آزادی نزدیک ہے۔

انہوں نے آخر میں مسلم حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ مظلوم فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی مظالم اور قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

جامعہ روحانیت بلتستان کے صدر نے آخر میں کہاکہ امریکہ اسرائیل کے”جرائم” میں برابر کا شریک ہے۔

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *