تازہ ترین

یوم عاشور : ملک بھر میں ماتمی جلوس پُر امن طور پر اختتام پذیر

نواسہ رسول ؐحضرت امام حسین ؑاور شہدائے کربلا کی قربانیوں کی یاد تازہ کرنے اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ملک بھر میں یوم عاشور آج مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا اور اس سلسلے میں نکالے جانے والے جلوس اپنے مقررہ مقام پر پرامن طور پر اختتام پذیر ہوگئے۔ شہدائے کربلا […]

شئیر
14 بازدید
مطالب کا کوڈ: 492

نواسہ رسول ؐحضرت امام حسین ؑاور شہدائے کربلا کی قربانیوں کی یاد تازہ کرنے اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ملک بھر میں یوم عاشور آج مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا اور اس سلسلے میں نکالے جانے والے جلوس اپنے مقررہ مقام پر پرامن طور پر اختتام پذیر ہوگئے۔

شہدائے کربلا کی یاد میں ملک بھر میں آج یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا، کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے شبیہہ علم اور تعزیئے بھی نکالے گئے۔

کراچی میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا، جلوس کے شرکا نے تبت سینٹر پر نماز ظہرین ادا کی جس کے بعد جلوس روایتی راستے ایم اے جناح روڈ سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں کھارادر پر اختتام پذیر ہوا۔

لاہور میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس رات گئے نثار حویلی سے برآمد ہوا جو روایتی راستوں سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ پر اختتام پزیر ہوا۔

کراچی اور لاہور کی طرح کوئٹہ، پشاور، راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں بھی یوم عاشور کے چھوٹے بڑے جلوس برآمد ہوئے، راولپنڈی کا مرکزی جلوس دربار شاہ چن چراغ سے برآمد ہوا جو قدیمی امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوا۔

ملتان کا مرکزی جلوس امام بارگاہ حضرت شاہ شمس کے دربار پر ختم ہوا، جھنگ کا مرکزی جلوس بلاک شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا، فیصل آباد کا جلوس امام بارگاہ دھوبی گھاٹ، کوئٹہ کا پنجابی امام بارگاہ، مظفر آباد کا امام بارگاہ پیر علم شاہ بخاری جب کہ حیدرآباد کا جلوس امام بارگاہ کربلا دادن شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *