تازہ ترین

یہ زمانہ تمام چیزوں کا زمانہ ہے، مذاکرات کا بھی اور میزائیل کا بھی

یہ زمانہ تمام چیزوں کا زمانہ ہے، مذاکرات کا بھی اور میزائیل کا بھی ۔ رہبر انقلاب اسلامی سے مداحوں اور ذاکرین کی ملاقات آپ نے حضرت صدیقہ کبریٰ سلام اللہ علیہا کی ولادت با سعادت کی مبارکباد دیتے ہوئے، اہل بیت علیہم السلام کی مدح خوانی اور ذاکری کو قابل فخر قرار دیتے ہوئے فرمایا […]

شئیر
14 بازدید
مطالب کا کوڈ: 1655

یہ زمانہ تمام چیزوں کا زمانہ ہے، مذاکرات کا بھی اور میزائیل کا بھی ۔ رہبر انقلاب اسلامی سے مداحوں اور ذاکرین کی ملاقات

آپ نے حضرت صدیقہ کبریٰ سلام اللہ علیہا کی ولادت با سعادت کی مبارکباد دیتے ہوئے، اہل بیت علیہم السلام کی مدح خوانی اور ذاکری کو قابل فخر قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ اتنے گہرے مطالب کے ساتھ کی جانے والی مدح خوانی اور منقبت خوانی شیعہ معاشرے کا خاصہ ہے طالبعلموں اور محققین کو چاہئے کہ وہ اس شعبے کو مستحکم کرنے اور وسعت دینے کے لئے کام کریں۔رہبر انقلاب اسلامی نے حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت با سعادت کے موقع پر مدح خوانوں اور ذاکرین اہلیبیت سے ملاقات میں اہل بیت علیہم السلام کی عملی زندگی کے مطالعے کو منقبتوں اور مدحتوں کے موثر ہونے کا سبب قرار دیا اور ملت ایران اور اسلامی نظام کے خلاف دشمن کی جانب سے تمام تر آپشنز کے مسلسل استعمال کے مقابلے پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا کہ موجودہ پیچیدہ حالات میں آج اور آئندہ ہمیں چاہئے کہ ایران کے مقام کو مظبوط بنانے کے لئے سیاسی، معیشتی، اجتماعی اور دفاعی وسائل سمیت تمام آپشنز سے بھرپور استفادہ کریں۔

حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کے با عظمت اور نورانی مقام کے ادراک کو ناممکن امر قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ اس کے باوجود آپ کی سیرت اور رفتار و کردار میں بیان کرنے اور درس حاصل کرنے کے لئے بے تحاشہ نکات موجود ہیں۔

رہبر انقلاب نے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی صاحبزادی ہونے اور ولی خدا کی زوجہ ہونے کو حضرت صدیقہ کبری سلام اللہ علیہا کےعظیم مقام ومنزلت اور جاہ وجلال کی علامت قرار دیتے ہوئے مزید فرمایا کہ جنت کے جوانوں کے دو سرداروں کی پرورش و تربیت، روح و باطن زندگی کی طہارت، اور قلب کی پاکیزگی اور پرہیزگاری، آپ کی اہم خصوصیات میں سے ہے کہ جو انسان کی انفرادی اور اجتماعی زندگی میں تقوی اور دائمی مراقبت کے زریعے حاصل کی جا سکتی ہے۔

آپ نے مدح خوانوں اور شاعروں کو اپنے اشعار، مداحی اور مرثیوں میں یہ عملی نکات اور حقیقتیں شامل کرنے نصیحت کرتے ہوئے فرمایا کہ معنوی مقامات کا ذکر کیا جانا دلوں میں محبت اور روشنی لانے کا سبب بنتا ہے لیکن یہ کافی اور سازگار نہیں اور ضروری ہے کہ تمام منبروں سے، ائمہ علیہم السلام کی عملی سیرت کے نکات کو ہنرمندانہ انداز میں بیان کیا جائے اور ولایت کے لئے زمینہ سازی اور اہل بیت کی سیرت کی عملی پیروی کی جائے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے اشعار اور مدح خوانی میں موجودہ دور کے مسائل پر توجہ کئے جانے پر تاکید کرتے ہوئےفرمایا کہ استکباری نظام کہ جو سیاسی، ثقافتی، اقتصادی اور فوجی دھونس اور دھمکی پر مبنی ہے وہ کبھی بھی اسلامی جمہوریہ اور ملت ایران کو نقصان پہچانے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا اور ہمیں اس حقیقت کو کبھی نظر انداز نہیں کرنا چاہئے

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *