تازہ ترین

شیخ حسن جوہری کی گرفتاری کھلی ریاستی دہشتگردی ہے/ جامعہ روحانیت بلتستان

سرکاری اداروں میں چھپے ضیاء الحق کی باقیات یہاں کے محب وطن شہریوں کے خلاف سازش میں مصروف ہیںسید احمد رضوی روحانیت نیوز()جامعہ روحانیت بلتستان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین سید احمد رضوی  نے کہا کہ خطہ بے آئین میں آئینی حقوق کے لیے آواز اٹھانے کے جرم میں شیخ حسن جوہری کی گرفتاری کھلی […]

شئیر
34 بازدید
مطالب کا کوڈ: 4326

سرکاری اداروں میں چھپے ضیاء الحق کی باقیات یہاں کے محب وطن شہریوں کے خلاف سازش میں مصروف ہیں
سید احمد رضوی
روحانیت نیوز()جامعہ روحانیت بلتستان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین سید احمد رضوی  نے کہا کہ خطہ بے آئین میں آئینی حقوق کے لیے آواز اٹھانے کے جرم میں شیخ حسن جوہری کی گرفتاری کھلی ریاستی دہشتگردی ہے  ، ۷۱سالوں سےبنیادی شہری حقوق سے محروم گلگت بلتستان کے باسی اپنے حقوق کے حصول کے لیے آواز اٹھاتے آئے ہیں۔ علمائے کرام سمیت بہت سارے ملت کا درد رکھنے والے دانشور اسی جرم میں پابند سلاسل ہوچکے ہیں۔
صدر جامعہ روحانیت بلتستان کا کہنا تھا کہ ارباب اقتدار کو معلوم ہونا چاہیے کہ ایسی گرفتاریوں سے ملت کے جذبات ٹھنڈے ہونے کے بجائے مزید بڑھ جاتے ہیں۔ سرکاری اداروں میں چھپے ضیاء الحق کی باقیات یہاں کے محب وطن شہریوں پر مختلف الزامات کے ذریعے انہیں آئینی حقوق سے محروم رکھنے کی دانستہ کوشش کررہی ہیں۔ ہم انہیں کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
انھوں نے کہا کہ حکومت کو جان لینا چاہیے کہ لوگوں کو اپنے بنیادی حقوق سے محروم رکھ کر نہیں بلکہ ان کے حقوق کی فراہمی کے ذریعے ہی ان کو خاموش کیا جاسکتا ہے۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *