جامعہ روحانیت بلتستان کے مقننہ ، مجریہ اور نظارتی کمیٹی کا مشترکہ اجلاس: جامعہ روحانیت کےآئین نامہ میں مذکور اہداف و مقاصد کے تحت علمی ثقافتی اور تحقیقی امور انجام دینے کی تاکید
جامعہ روحانیت بلتستان کے مقننہ ، مجریہ اور نظارتی کمیٹی کا مشترکہ اجلاس آج فاطمیہ ہال حسینیہ بلتستان قم میں منعقد ہوا۔
شئیر
115 بازدید
مطالب کا کوڈ: 9480
روحانیت نیوز، جامعہ روحانیت بلتستان کے مقننہ ، مجریہ اور نظارتی کمیٹی کا مشترکہ اجلاس آج فاطمیہ ہال حسینیہ بلتستان قم میں منعقد ہوا۔
اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت جامعہ روحانیت بلتستان کے نائب صدر حجۃ الاسلام احمدحسن عابدی نے حاصل کی۔
اجلاس سے خطاب میں مجلس مقننہ کے سربراہ حجۃ الاسلام شبیر حسین وزیری نے اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا بعد از آن جامعہ روحانیت بلتستان کے توسط سے ہونے والے پروگراموں کا جائزہ لیا۔
تفصیلات کے مطابق، اجلاس سے جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین سید احمد رضوی نے جامعہ روحانیت کے توسط سے ہونے والے کاموں کے بارے میں حاضرین کو مکمل بریفینک دی۔
اجلاس سے نظارتی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری حجۃ الاسلام فدا علی حلیمی نے بھی خطاب کیا۔
آئین نامہ جامعہ روحانیت جامعہ روحانیت بلتستان حجۃ الاسلام والمسلمین سید احمد رضوی فاطمیہ ہال حسینیہ بلتستان قم فدا علی حلیمی نظارتی کمیٹی
دیدگاهتان را بنویسید