نصیرآباد: بولان کے علاقے نصیر آباد میں امام بارگاہ میں دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے نصیرآباد میں ڈھاڈر کی چھلگری امام بارگاہ میں دھماکا ہوا جس کے نتیجےمتعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے۔ وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کے مطابق دھماکے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل […]
ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے نصیرآباد میں ڈھاڈر کی چھلگری امام بارگاہ میں دھماکا ہوا جس کے نتیجےمتعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے۔ وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کے مطابق دھماکے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق دھماکا امام بارگاہ کے دروازے کےقریب ہوا پر ہوا جہاں کچھ دیر بعد مجلس منعقد ہونا تھی، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے جب کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی علاقے میں طلب کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے دھماکا خودکش حملہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے تاہم بم ڈسپوزل اسکواڈ کی تحقیقات کے بعد ہی دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگایا جاسکے گا۔
واضح رہے صوبائی محکمہ داخلہ نے محرم الحرام میں بولان ، لورالائی اور سبی کو حساس مقامات قرار دیا تھا جس کے سبب یہاں ساتویں محرم کا جلوس بھی نہیں ہوسکا۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید