جرمنی پاکستان کو 12 کروڑ57 لاکھ یورو فراہم کریگا۔تکنیکی تعاون کے چار معاہدے
جرمنی پاکستان کو 12 کروڑ 57 لاکھ یورو فراہم کریگا : مالی‘ تکنیکی تعاون کے چار معاہدے اسلام آباد (آن لائن ) پاکستان اور جرمنی کے درمیان مالی اور تکنیکی تعاون کے چار معاہدے طے پا گئے ہیں ، دنوں ممالک نے مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کر دیئے ،معاہدے کے مطابق جرمنی پاکستان کو 12کروڑ […]
جرمنی پاکستان کو 12 کروڑ 57 لاکھ یورو فراہم کریگا : مالی‘ تکنیکی تعاون کے چار معاہدے
اسلام آباد (آن لائن ) پاکستان اور جرمنی کے درمیان مالی اور تکنیکی تعاون کے چار معاہدے طے پا گئے ہیں ، دنوں ممالک نے مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کر دیئے ،معاہدے کے مطابق جرمنی پاکستان کو 12کروڑ 57لاکھ یورو فراہم کرے گا جس میں 9کروڑ 87لاکھ یورو گرانٹ ، 2کروڑ 70لاکھ یورو قرض ہو گا ۔ مفاہمتی یاداشتوںپر دستخط کے حوالے سے تقریب اسلام آباد میں ہوئی جس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، جرمن سفیر اینا لیبل سمیت دیگر ملکی و غیر ملکی حکام نے شرکت کی ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ اسحق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان دےرینہ دوستانہ تعلقا ت ہیں اور پاکستان ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔ جرمنی نے پاکستان کی ہر مشکل گھڑی میں مدد کی ہے ، مالی اور تکنیکی تعاون کے معاہدوں پر جرمنی کے مشکور ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جرمنی گرانٹ اور قرض آسان شرائط پر دے رہا ہے معاہدے کے تحت حاصل ہونے والی رقم عارضی طور پر نقل مکانی کرنے والوں کی بحالی پر خرچ کی جائے گی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جرمن سفیر اینا لیبل نے کہا کہ جرمنی پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے ، پاکستان ترقی کے لیے بنیادی مسائل پر توجہ دے رہا ہے جو پاکستانی عوام کے لیے خوش آئند بات ہے ، انہوں نے کہا کہ معاہدے کی تقریب میں شرکت کر کے دلی مسرت ہوئی ۔بہترین میزبانی پر مشکور ہوں ۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید