تازہ ترین

شہید ضیاءالدین رضوی کی 13ویں برسی قم میں منعقد

 شہید ضیا الدین وقت شناس اور با اخلاق عالم دین تھے،ہمارے درمیان تمام مشکلات تربیت کی کمی کی وجہ سے ہے،ناج گانا گلگت بلتستان میں جرم سمجھا جاتا ہے یہ ثقافت کیسے ہوسکتی ہے.

شئیر
33 بازدید
مطالب کا کوڈ: 3545

 روحانیت نیوز(ترجمان) جامعہ روحانیت بلتستان، گلگت،نگر اور استور کے زیر اہتمام گلگت بلتستان کے نامور عالم دین حجت الاسلام والمسلمین شہید ضیاءالدین رضوی کی تیرہویں برسی نہایت عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی، جس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام  والمسلمین سید علی رضوی  کے علاوہ مختلف تنظیمون کے مسئولین  اور  ہزاروں طلاب اور زائرین نے شرکت کی۔برسی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام والمسلمین شیخ فدا علی حلیمی نے کہا کہ شہید ضیا الدین وقت شناس اور با اخلاق عالم دین تھے، شہید ضیاءالدین رضوی نے گلگت بلتستان کے عوام کو بیدار کیا،ہمیں بھی شہید کی طرح وقت شناس ہوکر میدان میں اترنے کی ضرورت ہیں، انھوں نے کہا کہ میدان میں اترنے کے لئے اسلحے کی ضرورت ہے ہمارا اسلحہ علم و اخلاق ہے، ہم دشمنوں کو علم اور اخلاق سے شکست دے سکتے ہیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ سی پیک کا  در وازہ گلگت بلتستان میں کھلتا ہے لیکن گلگت بلتستان والوں کو  دھواں کے علاوہ کچھ نہیں مل رہا یہ سراسر ظلم ہے۔شیخ فدا حلیمی نے گلگت بلتستان میں جاری ثقافت کے نام پر ہونے والے ناج گانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ناج گانا گلگت بلتستان میں جرم سمجھا جاتا ہے یہ ثقافت کیسے ہوسکتی ہے ،گلگت بلتستان  کی مذہبی جماعتوں  کی حمایت سے جینے والے بھی اس مجرمانہ فعل میں شرکت کرتے ہیں۔ 

حجت الاسلام والمسلمین سید علی رضوی نے اپنی خطاب میں کہا کہ ہم متحد ہیں شہید کی آرزو بہت جلد پوری ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ عوام متحد ہو تو جو ناممکن ہے وہ بھی ممکن ہوجاتا ہے کوئی چیز گلگت بلتستان میں ناممکن نہیں ہے انکا مزید کہنا تھا ایک ہی دن میں ہم اپنا حقوق حاصل کرسکتے ہے ہم نے عوام کو روکا ہوا ہیں عوام علماء کی بات مانتے ہیں میں حجت الاسلام والمسلمین شیخ حسن جعفری اور حجت الاسلام والمسلمین آغا راحت حسینی کا سپاہی ہوں ہم اپنے بزرگوں کے دیکھائے ہوئے راستے اور انھیں کی نصحت پر عمل کرتے ہیں۔

 

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *