17 دنوں میں 1075 عراقیوں کا قتل عام
اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ عراق میں ۱۷ دنوں کی اس تازہ یلغار کے دوران ۱۰۰۰ سے اوپر عراقی عوام کا قتل عام کر دیا گیا ہے۔
جنیوا فرانسیسی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جنیوا میں اقوام متحدہ کے شعبہ انسانی حقوق کے ترجمان نے نامہ نگاروں سے گفتگو کے دوران کہا: ۵ جون سے ۲۲ جون تک عراق میں ۱۰۷۵ افراد دھشتگردی کی بھینٹ چڑھ گئے ہیں جبکہ ۶۵۸ افراد زخمی ہوئے ہیں-
شئیر
34 بازدید
مطالب کا کوڈ: 412
۔
واضح رہے کہ گزشتہ دو ہفتوں سے تکفیری ٹولے داعش نے عراق کے شہر موصل پر حملہ کر کے لوگوں کا قتل عام اور ان کی عورتوں کی عزت و آبرو کو لوٹنا شروع کر رکھا ہے۔
اطلاعات کے مطابق تکفیری گروہ داعش میں لڑنے والوں میں تیونس، سعودی عرب، یمن، شامی اور مغربی ممالک کے دھشتگرد بھی شامل ہیں۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید