تازہ ترین

تھر پارکر: غذائی قلت سے مزید 2 بچے جاں بحق، ہلاکتوں کی تعداد 122 ہو گئی 

تھرپارکر میں 33 روز میں غذائی قلت سےجاں بحق کی تعداد 122 تک پہنچ گئی جبکہ صوبائی حکومت کی طرف سے غذائی قلت کو کم کرنے کے لیے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہ کیے گئے

شئیر
23 بازدید
مطالب کا کوڈ: 1427

 

سندھ (دنیا نیوز) صحرائے تھر میں موت کا رقص جاری ہے ، چھاچھرو کے نجی ہسپتال میں غذائی قلت سے بیمار مزید دو بچے چل بسے ، 33 روز میں جاں بحق کی تعداد 122 ہو گئی ۔

تھر پارکر میں غذائی قلت سے بیمار بچوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ نہ رک سکا ، صحرائے تھر میں مزید دو پھول مرجھا گئے ، چھاچھرو کے نجی ہسپتال میں دو سالہ ربنواز سنگراسی دم توڑ گیا اور 5 روز کا علی گل سنگراسی بھی موت کی وادیوں میں چلا گیا ۔

جبکہ تھرپارکر میں 33 روز میں غذائی قلت سےجاں بحق کی تعداد 122 تک پہنچ گئی ، سائیں سرکار کی طرف سے متاثرہ علاقوں میں صحت کی ٹیمیں مقرر کرنے سمیت صحت کی بہتری کے تمام تر اعلانات صرف اعلانات ہی رہ گئے ، متاثرہ دیہات میں لوگ حکومتی امداد کے منتطر ہیں ، چھاچھرو ، کھینسر، چیلھار سمیت درجنوں نجی ہسپتالوں میں بھی بیمار بچوں کی آمد کا سلسلہ تیزی سے جاری ہیں ۔

 

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *