تازہ ترین

پاکستان میں فوجی عدالتوں کی مدت میں 2 سال کی توسیع

پاکستان میں فوجی عدالتوں کی مدت میں 2 سال کی توسیع کے لیے پاکستان کی تمام پارلیمانی جماعتوں کے درمیان اتفاق ہوگیا ہے۔ پاکستانی قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق کی سربراہی میں پارلیمانی جماعتوں کا دسواں اجلاس ہوا۔اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ’فوجی عدالتوں کو 2 […]

شئیر
27 بازدید
مطالب کا کوڈ: 1879

پاکستان میں فوجی عدالتوں کی مدت میں 2 سال کی توسیع کے لیے پاکستان کی تمام پارلیمانی جماعتوں کے درمیان اتفاق ہوگیا ہے۔ پاکستانی قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق کی سربراہی میں پارلیمانی جماعتوں کا دسواں اجلاس ہوا۔اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ’فوجی عدالتوں کو 2 سال کی توسیع دینے پر مشروط اتفاق ہوا ہے اور فوجی عدالتوں سے متعلق پیپلز پارٹی کے 9 میں سے 4 نکات پر اتفاق ہوگیا ہے، جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں فوجی عدالتوں کے قانون میں ترامیم پیش کی جائیں گی، جبکہ پیر کو قومی اسمبلی اور منگل کو سینیٹ سے بل کی منظوری لی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ’تمام پارلیمانی رہنماؤں نے قومی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *