کراچی کی عدالت میں بم پھٹنے سے 2 افراد زخمی
پاکستان کے شہر کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں تفتیشی افسر کی جانب سے دوران سماعت جج کے سامنے پیش کیا گیا دستی بم اچانک پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے شہر کراچی میں انسداد […]
پاکستان کے شہر کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں تفتیشی افسر کی جانب سے دوران سماعت جج کے سامنے پیش کیا گیا دستی بم اچانک پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے شہر کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں تفتیشی افسر کی جانب سے دوران سماعت جج کے سامنے پیش کیا گیا دستی بم اچانک پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کےمطابق بم پھٹنے کے نتیجے میں ایک عدالتی عملے کا اہلکار اور ایک گواہ زخمی ہوگیا۔ دھماکے کے بعد عدالت میں خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ملزم کے قبضے سے برآمد ہونے والا دھماکہ خیز مواد کیس پراپرٹی ہوتا ہے جسے جج کے سامنے کھولا جاتا ہے لیکن اس کے لئے تفتیشی افسر کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ کرنے کے بعد اسے سیل کر کے جج کے سامنے پیش کیا جائے تاہم تفتیشی افسر نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈیفیوز کئے بغیر بم عدالت کے روبرو پیش کردیا جو تھیلے سے نکالنے کے دوران زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید