ایک تابوت اور ایک کروڑ کا ہجوم
تحریر نذر حافی
7جون 1989ء کا روز۔۔۔ سورج کی گرمی سے درو دیوار دہک رہے تھے۔۔۔
شجر و حجر گرمی کی حرارت سے سلگ رہے تھے۔۔۔لیکن ۔۔۔اس کے باوجود ۔۔۔ عورتوں، بچوں، بوڑھوں اور مردوں کا ہجوم تہران کے مصلٰی بزرگ (عید گاہ) کی طرف ٹھاٹھیں مار رہا تھا۔
