تنازعہ کشمیر کی آڑ میں گلگت بلتستان اور کشمیر کے حقوق کو متنازعہ رکھنا ناانصافی ہے ،جسٹس (ر)منظور گیلانی

 گلگت (نمائندہ خصوصی)آزادکشمیر کے معروف قانون دان جسٹس (ر)منظور گیلانی نے کہا ہے کہ تنازعہ کشمیر کی آڑ میں گلگت بلتستان اور کشمیر کے حقوق کو بھی متنازعہ رکھنا ناانصافی ہے تصفیہ کشمیر تک گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کو ملک کے دیگر صوبوں کے برابر اختیارات دیے جاسکتے ہیں۔

شدید برف باری نے بلتستان میں ہر طرف نظام زندگی مفلو ج کر دیا

 سکردو ،شگر(محمد اسحا ق جلال،عابد شگری) طو فانی برف باری اور بارشوں نے بلتستان میںتباہی مچادی تین پل ،کئی مکانات ، دو گاڑیاں،ایک موٹر سائیکل سمیت سینکڑوں درخت تباہ ہو گئے جس کی وجہ سے لوگوں کو بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا پلوں کی تباہی سے پندہ گائوں اور نر غوڑو کا ملک کے دیگر حصوں سے رابطہ منقطع ہو گیا کئی مویشی خانے گرنے کے با عث درجنوں جانور ہلاک ہوگئے اور لوگوں کا بڑے پیمانے پر نقصان ہوا۔