تازہ ترین

مالی سال 2018ـ19کے وفاقی بجٹ میں گلگت بلتستان کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے21 ارب 32 کروڑ90 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز

 وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2018ـ19کے وفاقی بجٹ میں گلگت بلتستان کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے21 ارب 32 کروڑ90 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز دی ہے۔

شئیر
52 بازدید
مطالب کا کوڈ: 3888

 بجٹ دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال 2018ـ19 کے دوران سالانہ ترقیاتی پروگرام(اے ڈی پی) میں شامل تمام منصوبوں کیلئے بلاک ایلوکیشن کی مد میں17ارب روپے جبکہ وفاقی پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام(پی ایس ڈی پی) میں شامل کل 17 ترقیاتی منصوبوں کیلئے4 ارب 32 کروڑ 90روپے مختص کرنے کی تجویز دی ہے جن میں 8 جاری ترقیاتی منصوبوں کیلئے2ارب 53کروڑ 40 لاکھ جبکہ9 نئے منصوبوں کیلئے1ارب 78کروڑ 50لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز دی ہے۔بجٹ دستاویز کے مطابق 8جاری منصوبوں میں سے شغرتھنگ کے مقام پر 26 میگا واٹ ہائیڈرو پاور پراجکٹ کیلئے20 کروڑ روپے،تھگ چلاس کے مقام پر4میگاواٹ ہائیڈرو پاور پراجکٹ کیلئے 10کروڑ روپے،گلگت میں امراض قلب ہسپتال کیلئے 20 کروڑ روپے، نلتر کے مقام پر16 میگا واٹ ہائیڈور پاورپراجکٹ کیلئے75 کروڑ روپے، ہنزل گلگت کے مقام پر20 میگا واٹ ہائیڈورپاور پراجکٹ کیلئے58کروڑ20 روپے، ہرپو کے مقام پر 34.5 میگا واٹ ہائیڈور پاور پراجکٹ کیلئے30 کروڑ 20لاکھ روپے، سکردو میں پولی ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ فار بوائز کے قیام کیلئے 10کروڑ روپے، کنو داس سے نلتر ایئرفورس بیس تک سڑک کی اپگریڈیشن کیلئے 30 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی ہے۔آئندہ مالی سال کے دوران جن 9نئے منصوبوں کیلئے فنڈز مختص کرنے کی تجویز دی ہیں ان میں حسن آباد ہنزہ کے مقام پر5 میگا واٹ ہائیڈرو پاور پراجکٹ کیلئے 10کروڑ روپے،عطاآباد جھیل پر سیاحوں کیلئے سیر گاہ بنانے کے منصوبہ کیلئے10کروڑ روپے،گلگت بلتستان میں ریجنل گرڈ سٹیشن کی تعمیر کیلئے 30کروڑ روپے،گلگت میں میڈیکل کالج کے قیام کے منصوبہ کیلئے 9کروڑ50 لاکھ روپے، عطاآباد کے مقام پر32.5 میگاواٹ ہائیڈرو پاور پراجکٹ کیلئے15 کروڑ روپے،گلگت شہر کیلئے سینیٹری سیورج منصوبہ کیلئے40کروڑ روپے، گلگت کارگاہ روڈ کی مرمت کیلئے20کروڑ روپے،غواڑی گانگچھے کے مقام پر 30 میگا واٹ ہائیڈرو پاور پراجکٹ کیلئے5کروڑ روپے جبکہ چلاس سے ناران تک 65 کلو میٹر سڑک کی توسیع اور میٹلنگ کیلئے5کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *