مساجد اورامام بارگاہوں میں ملکی سلامتی کےلئے دعائیں،گلگت میں21توپوں کی سلامی دی گئی
استور، گلگت(سٹاف رپورٹر )یوم پاکستان گلگت بلتستان مےں بھی جوش و جذبے کے ساتھ مناےا جارہا ہے ۔دن کا آغاز مساجد مےں ملک وقوم کی سلامی و بقاءکے لئے دعاﺅں سے کےا گےا ۔ےوم پاکستان کے موقع پر گلگت مےں 21 توپوں کی سلامی دی گئی ۔ سٹی پارک گلگت مےں صبح پانچ بج کر 58 منٹ پر پاک فوج کے جوانوں نے تو پوں کی سلامی دی ۔
جس سے پورا علاقہ گونج اٹھا ۔ سٹی پارک مےں سےکےورٹی فورسز کے دستے تعےنات تھے اور اطراف مےں سےکےورٹی انتظامات کئے گئے تھے ۔یوم پاکستان پر بوائز ہائی سکول گلگت میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر جعفراللہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی ایک عظیم نعمت ہے بہت سی قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ہے موجودہ حالات میں پاکستان مضبوط سے مضبوط تر ہوتا جا رہا ہے وزیراعظم محمد نواز شریف اور جنرل راحیل شریف کے بہترین اقدامات کی وجہ سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے مسلم ن کی حکومت پورے ملک اور گلگت بلتستان میں امن کو مستحکم کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان اس سلسلے کی کڑی ہے انہوں نے کہا کہ تعلےمی اداروں مےں قومی دنوں کو مستقل انداز مےں شاےان شان انداز مےں منانے کی ضرورت ہے تاکہ نو نہالوں کو اسلام کی قربانےوں سے آگاہ کےا جا سکے گا تقریب کے دوران ڈائریکٹر ایجوکیشن فیض احمد لون نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم پاکستان کو محکمہ تعلیم شایان شان انداز میں منایا جا رہا ہے سکولوں اور کالجوں میں پروگرام منعقد ہو رہے ہیں۔استور 23مارچ یوم پاکستان کے سلسلے میں ایک پر وقار تقریب ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ہائی سکول استور کے گرونڈ میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر بلدیات فرمان علی خان تھے۔ جبکہ امیر محفل جنگ آزادی کے نامور ہیروصوبیداریوسف علی تھے۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر استور رحمن شاہ، اسسٹنٹ کمشنر شونٹر شیر افضل، اسسٹنٹ کمشنر عدیل حیدر، سمیت دیگر ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ نے شرکت کیا۔ تقریب کے افتتاح میں صوبائی وزیر اور جنگ آزادی کے ہیرو نے پرچم کشائی کی اور اس موقعے پر پولیس فورس کے جونوں نے گارڈ آف آنر بھی دی۔ تقریب میں بچوں نے ملی نغمے حمد نعت اور تقریر بھی پیش کئے۔ تقریب سے صوبائی وزیر بلدیات فرمان علی خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا 23مارچ یوم قرادا پاکستان کے طور پر پورے ملک پاکستان میں منایا جارہا ہے۔ ہم آج کے دن اپنی نوجوان نسل کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اصولوں پر چلتے ہوئے پاکستان کے بہترین مستقبل کے لیے اپنی صفوں میں اتحاد نظم ونسق کا مظہرہ کریں ۔ پاکستان ہماری جان ہے پاکستان کے لیے ہم اپنی جانوں کا نظرانہ دینے سے کبھی دریغ نہیں کریں گے ۔ پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لئے وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت دن رات کوہ شاں ہیں گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت تر قیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ امن کا گہوارہ بنا نے میں کامیاب ہو چکی ہے۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید