تازہ ترین

23 مار چ کا دن ہماری قومی تاریخ میں ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے/صدر، وزیراعظم

پاکستان کو عظیم تر ملک بنائیں گے، 23 مار چ کا دن ہماری قومی تاریخ میں ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس پْر مسرت موقع پر میں پوری قوم کو دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

شئیر
30 بازدید
مطالب کا کوڈ: 3779

اس روز ہمارے بزرگوں نے تاریخی قراردادِ لاہور منظور کی جس نے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک واضح اور عظیم مقصد کے لیے متحد کر دیا۔اس موقع پر ہم بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح ، مصّورِ پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال  اور تحریک ا زادی کے دیگر قائدین کو خراج ِعقیدت پیش کرتے ہیں، جنہوں نے اپنے پختہ عزم اور بے مثال قربانیوں سے حصول پاکستان کی راہ ہموار کی۔یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ پاکستان ایک طویل جمہوری جدوجہد کے نتیجے میں وجود میں ا یا اور اب اس کی ترقی اور استحکام کا راز بھی جمہوریت ہی میں پوشیدہ ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ جمہوری روایات کو فروغ دیا جائے تاکہ معاشرے میں رواداری، ہم آہنگی اور برداشت پروان چڑھے کیونکہ ان کے بغیر موجودہ چیلنجوں سے نمٹنا انتہائی مشکل ہوگا۔ صدر مملکت ممنون حسین نے یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ  آئی ایس پی آر نے 78ویں یوم پاکستان کے موقع پر وزیراعظم پاکستان کا پیغام جاری کر دیا، وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ امن و خوشحالی کیلئے ہمارا جذبہ لازوال ہے، باہمی ترقی سے پاکستان کو امن و ترقی کا گہوارہ بنائیں گے، یہ وطن اقبال کا خواب اور ہمارے اسلاف کا انمول تحفہ ہے، ہر پاکستانی نے پکارا پاکستان،امن کا نشان،یہ ہمارا پاکستان۔ جمعرات کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے 23مارچ کے حوالے سے وزیراعظم کا پیغام جاری کر دیا، شاہد خاقان عباسی نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستانی قوم ایک عظیم قوم ہے، امن و خوشحالی کیلئے ہمارا جذبہ لازوال ہے،باہمی ترقی سے پاکستان کو امن و ترقی کا گہوارہ بنائیں گے، یہ وطن اقبال کا خواب اور ہمارے اسلاف کا انمول تحفہ ہے، پاکستان کی ترقی و خوشحالی ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، ہر پاکستانی نے پکارا پاکستان، امن کا نشان ، یہ ہمارا پاکستان۔

 

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *