عراق میں نماز جنازہ کے دوران خود کش حملے کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک جب کہ 40 سے زائد زخمی
بغداد: عراق میں نماز جنازہ کے دوران خود کش حملے کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک جب کہ 40 سے زائد زخمی ہوگئے۔ عراق کے شمال مشرقی علاقے بعقوبہ میں نماز جنازہ کے دوران خود کش حملے کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک جب کہ 40 سے زائد زخمی ہوگئے، دھماکے کے بعد امدادی […]
بغداد: عراق میں نماز جنازہ کے دوران خود کش حملے کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک جب کہ 40 سے زائد زخمی ہوگئے۔
عراق کے شمال مشرقی علاقے بعقوبہ میں نماز جنازہ کے دوران خود کش حملے کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک جب کہ 40 سے زائد زخمی ہوگئے، دھماکے کے بعد امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ سے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں بیشتر کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ حکام کے مطابق علاقے کے قبائلی رہنما کا جنازہ آخری رسومات کی ادایئگی کے لیے لے جایا جارہا تھا کہ اس دوران خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔
حکام کے مطابق دھماکے میں زخمی ہوئے ہونے والے بعض افراد کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے جب کہ دھماکے کے ذمہ داری ابھی تک کسی بھی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے تاہم دھماکے میں شدت پسند تنظیم داعش کے ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ عراق میں گزشتہ دنوں سے خودکش حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جب کہ گزشتہ روز بھی خود کش حملوں میں 70 افراد ہلاک اور متعددزخمی ہوئے تھے۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید