تازہ ترین

ضمنی انتخابات ،27امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور

  گلگت(سپیشل رپورٹر)28مئی کو ہنزہ کے حلقے میںہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے عوامی ورکرز پارٹی کے امیدوار بابا جان کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے جب کہ گورنرمیر غضفر علی خان کے بیٹے پرنس سلیم سمیت 27امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے۔جمعرات کے روز امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی چانچ پڑتال کے بعد […]

شئیر
15 بازدید
مطالب کا کوڈ: 1881

 

گلگت(سپیشل رپورٹر)28مئی کو ہنزہ کے حلقے میںہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے عوامی ورکرز پارٹی کے امیدوار بابا جان کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے جب کہ گورنرمیر غضفر علی خان کے بیٹے پرنس سلیم سمیت 27امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے۔جمعرات کے روز امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی چانچ پڑتال کے بعد ریٹرننگ آفیسر شہنشا نے امیدواروں کی لسٹ جاری کی لسٹ میں بابا جان کا نام شامل نہیں کیاگیا جب کہ پرنس سلیم ، ظفر اقبال ، سابق سپیکر وزیربیگ ، غیور شاہ ، جان عالم ،رازق ،سلطانہ سمیت 27امیدواروں کو اہل قرردیاگیا کے پی این سے گفتگوکرتے ہوئے ریٹرننگ آفیسر شہنشا نے کہا کہ بابا جان کو اس لئے نااہل قراردیاگیا کہ وہ سزایافتہ ہے اور جیل میں ہے ان پر اعتراض کیاگیاتھا کہ بابا جان کو عدالت نے سزا دی ہے اورجیل میں ہے لہٰذا ایک سزا یافتہ انتخابات نہیںلڑ سکتا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ 8جون 2015کو ہونے والے انتخابات میں بابا جان کے کاغذات نامزدگی پرکسی نے اعتراض نہیں کیا تھا اس لئے اس کواہل قرار دیاگیا تھا اورالیکشن لڑا تھا اس مرتبہ کورٹ کے فیصلہ کی کاپی بھی دی گئی ہے لہٰذا قانونی طورپر اب بابا جان الیکشن نہیں لڑسکتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ میر غضنفر علی خان کے بیٹے پرنس سلیم نیشنل بنک کا نادہندہ ہے البتہ انہوںنے کورٹ سے سٹے آرڈر بھی لیا ہے اس لئے ان کو اہل قرار دیا انہوںنے کہا کہ امیدواروں کی فائنل لسٹ 6مئی کو آویزاں کریں گے ۔2مئی کو الیکشن ٹربیونل میں امیدوار کیس دائر کریں گے اور 4مئی تک فیصلے ہونگے ۔دوسری جانب ورکرز پارٹی ہنز ہ کے عہدیداروں نے ریٹرننگ آفیسر کے اس فیصلے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے قبل پری پول دھاندلی کا الزام لگایا ہے ۔عوامی ورکرز پارٹی ہنزہ کے صدر ظہور الہٰی نے کہا ہے کہ کامریڈ بابا جان کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف الیکشن ٹربیونل میں اپیل کی جائےگی اور موجودہ حکومت نے اپنی ہار کے ڈر سے عوامی ورکرز پارٹی کے امیدوار کے کاغذات مسترد کروائے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ 8جون 2015ءکو جنرل الیکشن کے موقع پر کامریڈ بابا جان کے کاغذات منظور ہوئے تھے اس وقت بھی ان کے ایک کیس عدالت میں زیر سماعت تھا اور دوسرے کیس میں الیکشن سے پہلے باعزت بری ہوا تھا زیرسماعت کیس آج بھی عدالت میں زیر سماعت ہے لیکن اس بار کوئی ٹھوس وجہ بتائے بغیر ریٹرننگ آفیسر نے کاغذات مسترد کردیئے جوکہ سمجھ سے بالاتر ہے ہمارے امیدوار کو الیکشن کے عمل سے باہر رکھنا کا ایک سازش ہے انہوںنے کہا کہ ہم اس فیصلہ کے خلاف عدالت سے رجوع کرینگے ظہور الٰہی نے کہا کہ حکمران جماعت مسلم لیگ ن اور کرپشن کے بے تاج بادشاہ ظفر اقبال اپنی ہار کی ڈر سے ضمنی انتخابات میں عوامی ورکرز پارٹی کو باہر رکھ کر اپنے مذموم عزائم پورا کرنا چاہتے ہیں اورہنزہ کے عوام کو پتھر کے دور میں دھکیلنا چاہتے ہیں سٹیٹس کی حامی جماعتیں اورشخصیات بابا جان کو الیکشن سے باہر کرنے کےلئے اندر سے سب ملے ہوئے ہیں اور ان کے اندر سے مقاصد ایک ہیں انہوںنے کہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن کوپہلے ہی اپنے اعتراضات سے آگاہ کیا تھا کہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر سمیت تمام الیکشن کے ذمہ داران انتظامیہ کے لوگ ہیں جن کے زیر نگرانی الیکشن کبھی بھی شفاف نہیں ہوسکتے ہیں ہم آج بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ ہنزہ میں الیکشن کی تمام تر ذمہ داری معززجج صاحبان کے زیرنگرانی کرایا جائے ۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *