تازہ ترین

گلگت بلتستان کے35طلباکوسکالرشپ دینگے،وی سی پنجاب یونیورسٹی

  پنجاب یونیورسٹی میں گلگت بلتستان کے35طلبہ کو سکالرشپ دیں گے اور سالانہ 16طلبہ کو یونیورسٹی میں داخلہ دیا جائےگا۔ان خیالات کا اظہار پرنسپل پنجاب یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر مجاہد کامران نے گلگت بلتستان سٹوڈنٹس کونسل کے زیر اہتمام پنجاب یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی میں گلگت بلتستان […]

شئیر
21 بازدید
مطالب کا کوڈ: 1507

 

پنجاب یونیورسٹی میں گلگت بلتستان کے35طلبہ کو سکالرشپ دیں گے اور سالانہ 16طلبہ کو یونیورسٹی میں داخلہ دیا جائےگا۔ان خیالات کا اظہار پرنسپل پنجاب یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر مجاہد کامران نے گلگت بلتستان سٹوڈنٹس کونسل کے زیر اہتمام پنجاب یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی میں گلگت بلتستان کے طلبہ اور طالبات کے تمام مسائل کو حل کریں گے اور ان کو جدید سہولیات فراہم کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے طلبہ میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں اگر ان کی مناسب تربیت کی جائے تو یہ ستاروں پر کمند ڈال سکتے ہیں ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی لاہور سیدکرار حسین نے کہا کہ مجھے گلگت بلتستان کے طلبہ اور طالبات پر فخر ہے جنہوں نے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے کونے کونے میں اپنی قابلیت اور صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے طلبہ اپنی تمام تر توجہ تعلیم پر مرکوز رکھیں اور جدید دنیا کا مقابلہ کرکے اپنے اور اپنے ملک کا نام روشن کریں ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین گلگت بلتستان سٹوڈنٹس کونسل پنجاب یونیورسٹی کے چیئرمین ہدایت اللہ اعظم نے کہا کہ گلگت بلتستان کے طلبہ تعلیم کی تشنگی کو بجانے کیلئے آج پاکستان کے کونے کونے میں علم حاصل کررہے ہیں ،جہاں پر گلگت بلتستان کے طلبہ کو بے شمار مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،حکومت پاکستان گلگت بلتستان کے طلبہ کو پاکستان کے تمام تعلیمی اداروں میں داخلے دے کر ان کی تعلیم کو آسان کرے۔انہوں نے پنجاب یونیورسٹی کی انتظامیہ اور پرنسپل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی میں گلگت بلتستان کے طلبہ کو سکالرشپ اور داخلے کے کوٹہ میں آضافہ اچھا اور ناقابل فراموش اقدام ہے۔تقریب سے گلگت بلتستان سٹوڈنتس کونسل کے وائس چیرمین راجہ اعجاز اور مرتضی ایدوکیٹ نے بھی خطاب کیا۔

(daily k2)

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *