کراچی میں مقابلے کے دوران کالعدم لشکر جھنگوی اور القاعدہ کے 4 دہشتگرد ہلاک، پولیس
کراچی: پولیس نے صفورا گوٹھ کے قریب مقابلے میں کالعدم لشکر جھنگوی اور القاعدہ برصغیر شاخ کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق صفورا گوٹھ کے علاقے سچل میں دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر کارروائی کی گئی تو سرچ آپریشن […]
کراچی: پولیس نے صفورا گوٹھ کے قریب مقابلے میں کالعدم لشکر جھنگوی اور القاعدہ برصغیر شاخ کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق صفورا گوٹھ کے علاقے سچل میں دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر کارروائی کی گئی تو سرچ آپریشن کے دوران علاقے میں چھپے دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی جس کےبعد پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی اور دوطرفہ فائرنگ کا مقابلہ کافی دیر تک جاری رہا تاہم اس دوران پولیس کی فائرنگ سے 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
راؤ انوار نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی اور القاعدہ برصغیر کی شاخ سے تھا جب کہ ان کے قبضے سے اسلحہ، دستی بم اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے۔ ایس ایس پی ملیر کے مطابق ہلاک دہشت گرد شہر میں بڑی کارروائی کا منصوبہ بنارہے تھے اور مخصوص سیاسی جماعت پر حملے کی تیاری کررہے تھے جب کہ یہ رینجرز، پولیس اور دیگر سیکیورٹی فورسز پر حملے میں ملوث تھے۔ پولیس نے دہشت گردوں کی لاشیں تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی شروع کردی ہے جب کہ ان کے مزید ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی علاقے کے اطراف سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔
(ایکسپریس نیوز)
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید