تازہ ترین

لعل شہباز قلندر کی درگاہ میں دھماکا، 43 افراد شہید، 150 سے زائد زخمی

سیہون میں لعل شہباز قلندر کی درگاہ کے احاطے میں دھمال کے موقع پر دھماکا ہوگیا، 43 افراد شہید اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جمعرات کے باعث زائرین کی بڑی تعداد مزار میں موجود تھی، دھماکے کے بعد بھگڈر مچ گئی، درجنوں افراد کی حالت تشویشناک ہے، طبی سہولیات اور ایمبولینسوں کی کمی کے  باعث ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔

شئیر
23 بازدید
مطالب کا کوڈ: 1483

لعل شہباز قلندر درگاہ کے احاطے میں زور دار دھماکے میں 43 افراد جاں بحق اور 150 سے زائد افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال پہنچانے کیلئے امدادی کام شروع کردیئے گئے، امدادی کارکنوں اور ایمبولینسوں کی کمی کا سامنا ہے، شہری اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو اٹھا رہے ہیں، سیہون کے اسپتال میں گنجائش اور سہولیات کم ہیں، شدید زخمیوں کو جامشورو پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ لعل شہباز قلندر کے مزار پر جمعرات کے باعث خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں زائرین درگاہ میں موجود تھے، مغرب کے وقت دھمال جاری تھا کہ زور دار دھماکا ہوگیا جس کی آواز پورے شہر میں سنی گئی، واقعے کے بعد علاقے میں بھگدڑ مچ گئی۔

سیکیورٹی فورسز، مقامی انتظامیہ اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچنا شروع ہوگئی، تاہم ایمبولینسوں کی کمی کا سامنا ہے، مقامی اسپتالوں میں بھی سہولیات کی کمی ہے، جگہ، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی قلت کے باعث زخمیوں کو دیگر شہروں میں منتقل کیا جارہا ہے، اسپتال حکام کی جانب سے  زخمیوں کیلئے خون کی بھی اپیل کی گئی ہے۔

کمشنر حیدر آباد نے درگاہ کے احاطے میں دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حیدرآباد، دادو اور سیہون کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو طلب کرلیا گیا۔

بشکریہ سماء نیوز

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *