تازہ ترین

عراق کے مختلف شہروں میں دہماکے 45 افراد جاں بحق درجنوں زخمی

 عراق کی الفرات نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کربلائے معلی میں دو کاربم دہماکوں میں بارہ افراد جاں بحق اور تیس زخمی ہوئے ہیں، جبکہ ذرا‏‏ئع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی حالت کو دیکھتے ہوئے جانی نقصان میں اضافے کا خدشہ ہے۔

شئیر
26 بازدید
مطالب کا کوڈ: 695

ادھرالعالم ٹی وی چینل نے رپورٹ دی ہے دار الحکومت بغداد میں نمازیوں کو نشانہ بنا کر کئے گئے خودکش حملے میں کم از کم 15 افراد جاں بحق اور 32 دیگر زخمی ہوگئے۔ سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ دھماکہ پیر کو مشرقی بغداد میں اس وقت ہوا جب ایک خود کش حملہ آور نے شیعہ مسلمانوں کی مسجد سے نماز ظہر ادا کرکے نکل رہے نمازیوں کے درمیان خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ اس دہشت گردانہ حملے میں کم از کم 26 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ابھی تک کسی گروہ یا شخص نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم اس طرح کے حملوں میں تکفیری بعثی دہشت گرد ملوث ہوتے ہیں۔
دوسری جانب عراق کے صوبے بابل کے مرکز حلہ شہر میں ہونے والے دو کار بم دہماکوں کے نتیجے میں تیرہ افراد جاں بحق اور پندرہ زخمی ہوئے ہیں جبکہ ان بم دہماکوں میں چالیس سے زیادہ گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ دوسری جانب عراق کے موصل شہر میں دہشتگرد گروہ داعش کے ایک ٹھکانے میں ہونے والے کار بم دہماکے میں دسیوں دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

…….

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *