تازہ ترین

جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے زیر اہتمام قدس کانفرنس

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے افریقی طلباء کے نمائندے نے کہا کہ امام خمینی نے عالمی استکبار کے مقابلے میں اس عظیم انسانی اور دینی فریضے پر خصوصی توجہ دی۔ آج ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے کہ فلسطین کے معاملے میں صدائے احتجاج بلند کرے۔
شئیر
215 بازدید
مطالب کا کوڈ: 10086

جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے زیر اہتمام عالمی یوم القدس کے موقع پر قدس کانفرنس منعقد ہوئی۔

حسینیہ بلتستانیہ قم میں ہونے والی کانفرنس میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی علمی اور ثقافتی شخصیات نے شرکت کی جن میں آیت اللہ شیخ قاسم عیسی کے نمائندے شیخ دقاق، افریقی طلاب کی تنظیموں کے سربراہان اور دیگر تنظیموں کے نمائندے شامل تھے۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے افریقی طلباء کے نمائندے نے کہا کہ امام خمینی نے عالمی استکبار کے مقابلے میں اس عظیم انسانی اور دینی فریضے پر خصوصی توجہ دی۔ آج ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے کہ فلسطین کے معاملے میں صدائے احتجاج بلند کرے۔

آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے ایران میں نمائندے شیخ عبداللہ دقاق نے کہا کہ جس طرح حلال اور حرام کو بدلنا جائز نہیں اسی طرح مسئلہ فلسطین کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے کیونکہ اس کو فراموش کرنا قرآن اور اہل بیت (ع) کی تعلیمات کے خلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی عالم اسلام کو اپنے کنٹرول میں لینے کے لئے فلسطین پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ ان حالات میں ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے کہ دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے کوشش کرے۔

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *