تازہ ترین

یمن کی سمندری حدود میں کارگو شپ پر راکٹ حملہ میں 7 پاکستانی ہلاک

  یمن کی سمندری حدود میں کارگو شپ پر راکٹ حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 7پاکستانی ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ بحری جہاز میں 8 پاکستانی سوار تھے ۔ اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی سمندری حدود میں کارگو شپ پر راکٹ حملہ ہوا ہے جس کے […]

شئیر
16 بازدید
مطالب کا کوڈ: 1017

 

یمن کی سمندری حدود میں کارگو شپ پر راکٹ حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 7پاکستانی ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ بحری جہاز میں 8 پاکستانی سوار تھے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی سمندری حدود میں کارگو شپ پر راکٹ حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 7پاکستانی ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ بحری جہاز میں 8 پاکستانی سوار تھے ۔ مصر سے دبئی جارہا تھا جس پر یمن کی حدود میں راکٹ حملہ کیا گیا ہے،ذرائع کے مطابق جہاز کے کپتان انیس الرحمان سمیت تمام عملہ پاکستانی ہے، جہاز پر حملے کے بعد ایک شپ آفیسر کبیر نے کود کر جان بچائی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کبیر نے ہی پاکستان میں شپنگ کمپنی کے ایجنٹ کو واقعے کی اطلاع دی ہے۔ جہاز کے کپتان انیس الرحمان کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں شپنگ کمپنی کے ایجنٹ سے رابطے میں ہیں۔ یمن میں راکٹ حملے کا نشانہ بننے والے جہاز کے عملے کے مزید نام سامنے آئے ہیں، شپنگ کمپنی کے ایجنٹ کے مطابق جہاز پر چیف انجینئر محمد شعیب اورالیکٹریشن ابراہیم بھی سوار تھے۔شپنگ ایجنٹ کا مزید کہنا ہے کہ حملے کی اطلاع کل شام ملی، جس کے متعلق عملے کے اہل خانہ کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *