تازہ ترین

پانچ ہزار کے نوٹ واپس لینےکی قرارداد سینیٹ میں منظور

اسلام آباد: ایوان بالا نے 5 ہزار روپے کے کرنسی نوٹ واپس لینے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سینیٹر عثمان سیف اللہ خان نے قرارداد پیش کی کہ یہ ایوان سفارش کرتا ہے کہ رقم کی ناجائز گردش کو روکنے ‘ بنک اکاﺅنٹس کے استعمال […]

شئیر
15 بازدید
مطالب کا کوڈ: 1021

اسلام آباد: ایوان بالا نے 5 ہزار روپے کے کرنسی نوٹ واپس لینے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی۔

پیر کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سینیٹر عثمان سیف اللہ خان نے قرارداد پیش کی کہ یہ ایوان سفارش کرتا ہے کہ رقم کی ناجائز گردش کو روکنے ‘ بنک اکاﺅنٹس کے استعمال کو فروغ دینے اور غیر دستاویزی معیشت کے حجم کو کم کرنے کی غرض سے حکومت پانچ ہزار روپے کے کرنسی نوٹ واپس لینے کے لئے ضروری اقدامات کرے۔

انہوں نے قرارداد پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پانچ ہزار روپے کا نوٹ بند کردیا جائے اور نوٹ تبدیل کرنے کے لئے سٹیٹ بنک تین سے چار سال کا وقت دے۔ بہت سارے ممالک نے بڑے نوٹ ختم کئے ہیں۔

یورپ نے 500 یورو اور کینیڈا نے 2ہزار ڈالر کے نوٹ ختم کئے۔ بڑے نوٹ ختم کرنے سے دہشتگردی پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ سینیٹر اعظم سواتی نے کہا کہ کرپشن ختم کرنے کے لئے ہمیں آگے آنا ہوگا۔ ہمیں اس قرارداد کے حق میں ووٹ دینا چاہیے۔ سینیٹر عتیق شیخ نے کہا کہ جعلی نوٹوں کی گردش بھی اسی طرح ختم ہوگی۔ یہ بھارت کی پیروی نہیں بلکہ دیگر ممالک میں بھی ایسا ہوا ہے۔

وزیر قانون زاہد حامد نے اس موقع پر وضاحت کی کہ پاکستان میں اوسطاً چھوٹے نوٹوں کی گردش پانچ ہزار کے نوٹوں سے زیادہ ہے۔ اس کی بندش سے کاروباری صورتحال متاثر ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ نئی بنک برانچیں بنائی جائیں تاکہ لوگ زیادہ سے زیادہ بنک کے ذریعے رقم ٹرانسفر کریں۔ بھارت یہ سکیم شروع کرکے خود مشکلات کا شکار ہوگیا ہے۔ چیئرمین سینٹ نے قرارداد پر ایوان بالا کی رائے حاصل کی۔ ایوان بالا نے قرارداد کی کثرت رائے سے منظوری دیدی۔ سماء 

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *