مغربی موصل میں عراقی فوج نے تلعفر ایئر بیس کو آزاد کرالیا
عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے تلعفر کے فوجی ایئر بیس کو داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔ اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بغداد میں عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ مغربی موصل کے نواح میں واقع تلعفر […]
عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے تلعفر کے فوجی ایئر بیس کو داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بغداد میں عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ مغربی موصل کے نواح میں واقع تلعفر کے فوجی ایئر بیس اور اس کے اطراف کے علاقے کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوان علاقے کو بارودوی سرنگوں اور داعش کے باقی ماندہ عناصر سے پاک کرنے میں مصروف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فوجی ایئر بیس کے اطراف میں واقع تین دیہی بستیوں کو بھی دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا گیا ہے اور عوامی رضاکار فورس کے جوان علاقے کے لوگوں میں امدادی سامان اور کھانے پینے کی اشیا تقسیم کرنے میں مصروف ہیں۔
عراق کی عوامی رضاکار فورس کے ترجمان نے مزید کہا کہ داعش کے دہشت گرد فوجی ایئر بیس اور اس کے اطراف کے علاقوں سے تعلفر شہر کی جانب فرار کر گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج رات تک آزاد ہونے والے علاقوں کو داعشی دہشت گردوں کے قبضے سے مکمل پاک کردیا جائے گا۔
فوجی مبصرین کے مطابق تعلفر شہرکی آزادی کے نتیجے میں عراق کے شہر موصل سے شام کے درمیان داعش کی سپلائی لائن مکمل طور پر منقطع ہوجائے گی۔
دوسری جانب عراقی پولیس کے ایک دستے نے صوبہ نینوا کے علاقے البوسیف کے متعدد دیہات کو داعشی دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کے بعد قومی پرچم لہرا دیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ عراق کے وزیراعطم حیدر العبادی نے سترہ اکتوبر کو موصل کی آزادی کے لیے بڑے فوجی آپریشن کے آغاز کا حکم دیا تھا جس میں عراقی فوج، عوامی رضاکارفورس حشدالشعبی، اہلسنت قبائل اور کرد پیش مرگہ ملیشیا کے ساٹھ ہزار جوان حصہ لے رہے ہیں۔ عراقی سیکورٹی فورس چھے سیکٹروں سے موصل کی جانب پیش قدمی کر رہی ہے اور اب تک متعدد علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرایا جاچکا ہے۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید