تازہ ترین

جامعہ روحانیت بلتستان کے نئے کابینہ کی حلف برداری

مورخہ ۹ نومبر ۲۰۲۴ عیسوی بروز ھفتہ کو جامعہ روحانیت بلتستان کے جدید کابینہ کی حلف برداری ہوگئی۔ حلف برداری کا پروگرام بعد از نماز مغربین منعقد ہونے والے علمی اور فکری نشست کے فورا بعد ہوا۔ حلف برداری کے جلسے کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد جامعہ روحانیت کے […]

شئیر
94 بازدید
مطالب کا کوڈ: 10311

مورخہ ۹ نومبر ۲۰۲۴ عیسوی بروز ھفتہ کو جامعہ روحانیت بلتستان کے جدید کابینہ کی حلف برداری ہوگئی۔ حلف برداری کا پروگرام بعد از نماز مغربین منعقد ہونے والے علمی اور فکری نشست کے فورا بعد ہوا۔
حلف برداری کے جلسے کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد جامعہ روحانیت کے صدر حجت الاسلام شیخ علی نقی جنتی نے ایک بار پھر الیکشن کمیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے کابینے کے اعضاء کی معرفی کی۔ اس کے بعد چیف الیکشن کمیشن جناب حجۃ الاسلام والمسلمین حسن عابدی نے نئے منتخب کابینہ کے افراد سے حلف لیا۔ جن کے نام مندرجہ ذیل ہیں۔
1۔ نائب صدر اول: حجۃ الاسلام غلام مصطفی حلیمی
2۔ نائب صدر دوم: حجۃ الاسلام قمر عباس کچوروی
3۔ دبیر: حجۃ الاسلام محمد سجاد شاکری
4۔ نائب دبیر: حجۃ الاسلام ید اللہ عزیزی
5۔ معاونت امور مبلغان: حجۃ الاسلام غلام محمد اشرفی
6۔ معاونت امور فرھنگی: حجۃ الاسلام محمد جعفر جعفری
7۔ معاونت امور پژوهش: حجۃ الاسلام اشرف سراج
8۔ معاونت امور آموزش: حجۃ الاسلام گلزار محمدی
9۔ معاونت امور رسانہ: حجۃ الاسلام کاچو اظہر عباس
10۔معاونت امور ارتباطات: حجۃ الاسلام خادم حسین جاوید
11۔ معاونت امور مالی: حجۃ الاسلام سید عباس رضوی
12۔ رئیس دفتر: حجۃ الاسلام اکبر علی وجری
13۔ معاونت دار القرآن: حجۃ الاسلام محمد علی حافظ
14۔ معاونت امور فرزندان: حجۃ الاسلام غلام نبی صادقی۔

حلف برداری کے اس پروگرام میں بلتستان سے تعلق رکھنے والے طلاب اور علمائے کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس جلسے کی صدارت سابق دبیر نظارت حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ فدا علی حلیمی، رئیس مجلس حجۃ الاسلام والمسلمین مہدوی اور نائب دبیر نظارت حجۃ الاسلام والمسلمین محمد علی شریفی کر رہے تھے جبکہ نظامت کی ذمہ داری دبیر الیکشن کمیشن حجۃ الاسلام والمسلمین سید حامد علی شاہ رضوی ادا کر رہے تھے۔ آخر میں دعائے امام زمان عج کے ذریعے اس جلسے کا اختتام ہوا۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *