جامعہ روحانیت بلتستان کے صدر اور شعبہ خواہران کی اھم نشست
جامعہ روحانیت بلتستان کے شعبہ خواہران کے مسئول خانم صدیقہ جعفری نے اپنی کابینہ کے ساتھ دفتر جامعہ روحانیت میں صدر سے ایک تفصیلی ملاقات کی۔ صدر جامعہ روحانیت بلتستان نے معاونت خواہران کے پرانے مسئولین کی فعالیتوں کو سراہتے ہوئے ان کی انتھک کوششوں کا شکریہ ادا کیا اور نئے کابینہ کو اپنی فعالیتوں […]
جامعہ روحانیت بلتستان کے شعبہ خواہران کے مسئول خانم صدیقہ جعفری نے اپنی کابینہ کے ساتھ دفتر جامعہ روحانیت میں صدر سے ایک تفصیلی ملاقات کی۔ صدر جامعہ روحانیت بلتستان نے معاونت خواہران کے پرانے مسئولین کی فعالیتوں کو سراہتے ہوئے ان کی انتھک کوششوں کا شکریہ ادا کیا اور نئے کابینہ کو اپنی فعالیتوں میں مزید بہتری اور تیزی لانے کی تاکید کی اور کہا کہ تاریخ اسلام کی ہر تحریک میں خواتین کا اھم کردار رہا ہے۔ انقلاب اسلامی میں بھی مردوں کے ساتھ خواتین بھی ہر محاذ پر شانہ بشانہ کھڑی تھیں۔ لہذا اگر ہم پاکستان بالخصوص بلتستان میں فعالیت کرنا چاہتے ہیں تو یہ خواہران کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ روحانی، مادی، تعلیمی،فرھنگی اور ثقافتی میدان میں شعبہ خواہران کو بھرپور انداز میں فعال ہونے کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ جامعہ روحانیت کے معاونت خواہران کی ذمہ داری خانم صدیقہ جعفری کو سونپ دی گئی ہے۔
خواہر صدیقہ جعفری نے اس ملاقات کے آخر میں صدر جامعہ روحانیت کی قیادت میں شعبہ خواہران کو ترقی اور پیشرفت کی طرف لیے جانے کے عزم کا اظہار کیا۔
خانم صدیقہ جعفری نے اپنے معاونین کا نام بھی اس نشست میں پیش کیا جن کے نام مندرجہ ذیل ہیں۔
خانم فضہ عابدی
خانم راضیہ ادیب
خانم عقیلہ زاہدی
خانم زینب جعفری
خانم حسینہ عاملی
خانم حکیمہ شاکری
خانم معصومہ روحانی
خانم معصومہ صانعی
دیدگاهتان را بنویسید