تازہ ترین

صدر جامعہ روحانیت اور کابینہ کا انجمن طلاب کھرمنگ کے صدر اور کابینہ کے ساتھ صمیمی نشست

18 نومبر 2024 بروز پیر کو جامعہ روحانیت بلتستان کے صدر حجت الاسلام شیخ علی نقی جنتی نے اپنی کابینہ کے ساتھ انجمن طلاب کھرمنگ کے صدر اور کابینہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کا شرف معاونت مالی جامعہ روحانیت سید عباس رضوی نے حاصل کی۔ اس کے […]

شئیر
56 بازدید
مطالب کا کوڈ: 10481

18 نومبر 2024 بروز پیر کو جامعہ روحانیت بلتستان کے صدر حجت الاسلام شیخ علی نقی جنتی نے اپنی کابینہ کے ساتھ انجمن طلاب کھرمنگ کے صدر اور کابینہ سے ملاقات کی۔
ملاقات کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کا شرف معاونت مالی جامعہ روحانیت سید عباس رضوی نے حاصل کی۔
اس کے بعد دبیر جامعہ روحانیت حجت الاسلام سجاد شاکری نے نئی کابینہ کا تعارف پیش کرتے ہوئے مجامع طلاب بلتستان اور جامعہ روحانیت کو اپنی مختلف زمہ داریاں باہمی تعاون سے انجام دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
اس کے بعد صدر جامعہ روحانیت بلتستان نے اظہار خیال کرتے ہوئے صدر انجمن کھرمنگ اور کابینہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا ہمیں اس وقت احساس مسئولیت کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا جامعہ روحانیت بلتستان کی ترقی باھمی ارتباط اور ھماھنگی کے بغیر ممکن نہیں ہے جامعہ روحانیت مجامع کا رقیب نہیں ہے بلکہ رفیق ہے سو ہمیں مل جل کر اپنی فعالتیوں کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ اپنی گفتگو کے آخر میں انہوں نے مجامع بلتستان اور جامعہ روحانیت کی پیشرفت اور ترقی کےلیے دعا کی۔

اس نشست میں دونوں تنظیموں کے مختلف ذمہ داروں نے اپنی اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے مختلف مشوروں کا تبادلہ کیا۔
اس کے بعد انجمن طلاب کھرمنگ کے صدر حجت الاسلام شیخ نثار عاملی نے اظہار خیال کرتے ہوئے صدر جامعہ روحانیت اور ان کی کابینہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا صدر جامعہ روحانیت مختلف خصوصیات اور صلاحیات من جملہ توضع و خوش رفتاری کا مالک ہیں جو انشاء اللہ ان کی کامیابی کا باعث بنے گا۔
انہوں مزید کہا کہ بلتستان کی ثقافت اور کلچر کو فوکس کرکے اس پر تیزی سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ بلتستان میں مختلف ورکشاپس کی ضرورت اور سکولوں کے لیے بنائے جانے والی نصاب کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
آخر میں معاونت فرھنگی انجمن کھرمنگ حجت الاسلام  سید علی عباس رضوی نے دعائے خیر سے اس نشست کا اختتام کیا۔

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *