تازہ ترین

جامعہ روحانیت بلتستان کے شعبہ تحقیق کی جانب سے نشست نقد و بررسی کا انعقاد

مقالے میں رہبر معظم کی نگاہ میں علم و تحقیق کی اہمیت و ضرورت کو بیان کرنے کے ساتھ مسلمانوں کی علمی پیشرفت و زوال کے اسباب پر بھی روشنی ڈالی۔
شئیر
60 بازدید
مطالب کا کوڈ: 10510

بروز منگل بتاریخ 26 نومبر 2024 کو جامعہ روحانیت بلتستان شعبہ تحقیق کی جانب سے نقد و بررسی کی ایک نشست فاطمیہ ہال میں منعقد ہوئی ۔
نشست میں علم و تحقیق سے شغف رکھنے والے علماء کرام و طلاب عزیز کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
نشست کا آغاز تلاوت کلام الٰہی سے ہوا جس کا شرف حجت الاسلام قبلہ شیخ گلزار محمدی نے حاصل کیا
معروف قلم کار محترم عارف حسین بلتستانی نے اپنا مقالہ بعنوان ”علم و تحقیق کی اہمیت بیانیہ گام دوم رہبر معظم کی روشنی میں” پیش کیا۔
مقالے میں رہبر معظم کی نگاہ میں علم و تحقیق کی اہمیت و ضرورت کو بیان کرنے کے ساتھ مسلمانوں کی علمی پیشرفت و زوال کے اسباب پر بھی روشنی ڈالی۔
اس کے علاؤہ مسلم مملکتوں میں علم و تحقیق کی موجودہ صورت حال اور تناسب کو دقیق انداز میں پیش کیا ۔
ناقد اول ،معروف محقق محترم شیخ سجاد شاکری نے بہترین انداز میں نقد کرتے ہوئے مقالے میں مزید بہتری کی گنجائش پر سیر حاصل گفتگو فرمائی اور مقالے کےاسلوب اور محتوائی کمی کو بطور احسن بیان کیا ۔

ناقد دوم،معروف محقق محترم دکتر محمد علی شریفی نے ادبیات کی کمزوریوں اور اشتباہات کو انتہائی دقیق و نفیس انداز میں بیان کیا اور اس میں مزید بہتری کی گنجائش کی طرف اشارہ فرمایا۔
دونوں محترم ناقدین نے جامعہ روحانیت شعبہ تحقیق کے مسئول برادر شیخ اشرف سراج کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے جامعہ روحانیت کی تاریخ میں پہلی مرتبہ نشست نقد منعقد کرنے پر مسئول پژوہش اور ان کی پوری ٹیم کو سراہا اور اس سلسلے کو جاری رکھنے کی تاکید فرمائی۔
نشست کے منتظم محمد بشیر دولتی نے برادر عارف بلتستانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی علمی نقد پر مشتمل نشستیں ہماری فکری ارتقاء و علمی ترقی کے ئے بہت ضروری ہے ۔اس پہلی نشست کے لئے اپنے مقالے کو نقد و بررسی کے لئے آمادہ کرنے پر ہم ان کے شکر گزار ہیں۔ آخر میں ناقدین محترم سمیت تمام شرکت کنندگان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس طرح کے علمی نقد و بررسی کی نشستوں کوجاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
اس نشست کا اختتام حجت الاسلام قبلہ شیخ شیر محمد مقدسی نے دعائے امام زمانہ علیہ السلام کیا۔

 

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *