ہفتہ پژوہش کے حوالے سے جامعہ روحانیت بلتستان شعبہ تحقیق کی جانب سے ایک علمی نشست کا اہتمام کیا گیا
نشست کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام الہی سے ہوا جس کا شرف قبلہ شیخ گلزار محمدی نے حاصل کیا ۔ نشست کی مدیریت شیخ بشیر دولتی نے انجام دی۔
نشست سے
معروف علمی و تحقیقی شخصیت، مدیر مجلہ تعلیم و تربیت محترم استاد ڈاکٹر محمد لطیف مطہری نے خطاب کرتے ہوئے “رہبر معظم کے افکار کی روشنی میں تعلیم و تربیت کے اہداف،عوام اور ادارے” کے موضوع پر سیر حاصل گفتگو فرمائی۔فاضل محقق نے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے اسلام میں تعلیم اور تربیت کی اہمیت و ضرورت کو قرآن و حدیث سے واضح کرنے کے بعد مختلف محققین و دانشوروں کے نظریات پیش کئے۔ فاضل محقق نے رہبر معظم کی شخصیت و نظریات کو جامع و کامل قرار دیتے ہوئے اس سے آشنائی اور اس کی تبیین پر زور دیا تاکہ یہ افکار و نظریات افراد کے ذریعے معاشرے تک پہنچا سکے۔ اس کے لئے اس طرح کے علمی و فکری نشستوں کو منعقد کرنے اور ان موضوعات پر مختلف سیمینارز منعقد کرنے کی ضرورت ہے ۔اس حوالے سے جامعہ روحانیت بلتستان شعبہ پژوہش کی کوششوں کو سراہا اور اسے جاری رکھنے پر زور دیا۔
آخر میں دعائے امام زمانہ علیہ السلام سے نشست کا اختتام ہوا۔
دیدگاهتان را بنویسید